Wednesday, March 13, 2013
انمول رتن
پاکستانی عوام کے لیے خوشی کی خبر ھے حنا ربانی کھر کو دنیا کی پر کشش ترین سیاستدان قرار دیا گیا ھے ۔۔ یہ ایک بہت بڑا اعزاز ھے ۔ باقی سیاستدانوں کو بھی چاھئیے وہ پر کشش بننے کی کوششیں تیز کر دیں حکومت کو چاھئیے پرسنائیلٹی بہتر بنانے کے لیے بھی ایک الاؤنس منتخب ارکان کو دینا چاھئیے ایسے عزاز اور پاکستان کو ملنے چاھئیے دنیا کے مخلص ترین اور ذہین ترین سیاستدان پاکستان میں نایاب ھیں شاید پاکستان کی مٹی اس معاملے میں اتنی زرخیز نہیں اس لیے سیاستدان باھر سے منگوائے جاتے ھیں
سیاست کے انمول رتنوں کا ذکر ھو اور یوسف رضا گیلانی کا ذکر نہ ھو "" توہینِ سیاست "" ھو گی موصوف کا ریکارڈ ھے وہ کسی ٹالک شو میں گئے ھوں یا کسی جلسے جلوس میں ھمیشہ نئے سوٹ میں گئے ھیں کوئ نئ بات ان کے خطاب میں ھوتی تھی یا نہیں مگر ٹائ ھمیشہ نئ اور قیمتی ھوتی تھی کسی کے گھر افسوس کرنے بھی گئے تو سوٹڈ بوٹڈ گئے ۔ انجیلینا جولی نے ان کے بارے میں کچھ اچھے خیالات کا اظہار نہیں کیا پتا نہیں بیچاری کچھ پاگل ھوگی ان کے قیمتی سوٹ گھڑی فیملی کے رھن سہن سونے اور چاندی کے برتنوں سے سجے ھوئے ڈنر سے امپریس نہیں ھوئ ۔ پتا نہیں وہ سیلاب سے ڈوبتے ھوئے پاکستان کے وزیرِاعظم کو کیسا دیکھنا چاھتی تھی
اگر محبت کا ذکر آئے اور محترم صدر زرداری کے ذکر نہ آئے تو محبت کی کہانی نا مکمل رھے گی ۔ اب لوگوں کو شاہجہاں کا ذکر بھول جانا چاھئیے کہ اس نے اپنی مرحوم بیوی کی محبت کا کیسا اعلیٰ ثبوت دیا ۔ ھمارے صدر کو دیکھیں انھوں نے اپنی بیوی کے مرنے کے بعد ایک پل کے لیے بھی ان کی تصویر کو اپنے سے جدا نہیں کیا چاھے پارٹی میٹنگ ھو یا کوئ بین الاقوامی اجلاس ۔ کہیں قرض مانگنے جاتا ھے یا امداد بی بی تصویر ساتھ ھوتی ھے اس سے بڑی محبت کی کیا مثال ھو سکتی ھے ؟؟ ان کی محبت میں تاج محل نہیں بنوا سکتے تو کیا ھوا وہ پہلے سے بنی ھوئ عمارات کو ان کے نام سے منسوب کر رھے ھیں ۔ ملک ریاض کو چاھئیے تھا وہ بلاول ھاؤس کی جگہ بی بی کے نام سے تاج محل نہ سہی کوئ محبت کی یادگار تعمیر کرتے جہاں پہ دنیا بھر کے محبت کرنے والے آتے چڑھاوے چڑھاتے مرادیں مانگتے اور بنوانے والے کو دعائیں دیتے ملک ریاض کو چاھیے اب کوئ پروجکٹ شروع کرنے سے پہلے اس بندی سے مشورہ کر لیں اور مشورہ فری نہیں دیا جائے گا وہ کیسے کیسے کو نوازتے ھیں بندی ان سے بری ھے کیا
خوش قسمت ترین لوگوں کا ذکر کیا جائے تو ذہن میں ھمارے وزیر ِ اعظم محترم راجہ پرویز اشرف کا نام آتا ھے موصوف نے عوام سے بہت سے وعدے کیے امیدیں دلائیں ۔ مگر اپنے کسی وعدے کو پورا نہیں کر سکے کچھ لوگوں کا خیال تھا وہ سزا کے حقدار ھیں مگر ھوا کیا - ان کا کہنا ھے وہ ایک رات سو رھے تھے ان کی بیوی نے انھیں جگا کر بیاتا انھیں وزیرِ اعظم بنا دیا گیا ھے خوش قسمتی کیسے دبے پاؤں بنا دستک دئیے زندگی میں داخل ھوتی ھے جب آپ سو رھے ھوتے ھیں کچھ لوگ ساری عمر جاگتے ھیں بہت کچھ سوچتے ھیں اور قسمت ٹھینگا بھی نہیں دیکھاتی ۔ اگر دولت ذھانت سے ملتی تو بے وقوف بھوکے مرتے - یا آپ یہ بھی کہہ سکتے ھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہنا کیا بس سمجھ جائیں
آنے والے وقت کے بارے میں کوئ نہیں جانتا مگر ھمارے محترم وزیرِ داخلہ رحمان ملک کی پیش گوئیاں اکثر پوری ھوتی ھیں وہ خبر دیتے ھیں دھشت گردی کی کاروائ ھوگی اور کتنے دھشت گرد شہر میں داخل ھو چکے ھیں لوگ ان کے بیان پہ کان نہیں دھرتے پھر واقعہ ھونے کے بعد وہ پھر ٹی وی پر آکر اپنی پیش گوئ پوری ھونے کی خوشخبری سناتے ھیں دیکھا میں نے کہا تھا نہ ۔۔۔ پتا نہیں جب سب پتا ھوتا ھے تو کوئ کاروائ کیوں نہیں کی جاتی ۔ آپ انھیں سیاست کا نجومی کہہ سکتے ھیں جس کا کام صرف یہ بتانا ھے کیا اچھا ھوگا کیا برا ۔ باقی آپ جانے اور آپ کا خدا جانے
موجودہ حکومت کے اور بھی بہت سے انمول رتن ھیں مگر ان کا ذکر پھر کبھی سہی - بس اللہ کی قدرت پہ حیرت ھوتی ھے اللہ نے بھی کیسے کیسے شاہکار پیدا کیے ھیں - موجودہ حکومت میں ایک سے بڑھ کر ایک شاہکار ھے ۔ دنیا کے خوش قسمت ترین لوگ جو حکومت میں آنے کے بعد امیر ترین بھی ھو جاتے ھیں -
Sunday, February 3, 2013
بلاگی سونامی
دنیا میں سونامی آیا بڑی تباہی مچائ ۔ ایک سونامی کا شور پاکستان میں بھی ھے اب آیا کہ تب آیا ۔ بلاگ پہ بھی ایک سونامی آیا میری نظر میں
بلاگی دنیا بڑی دھیرے دھیرے چل رھی تھی ۔ فیس بک پہ بھی گروپ بڑی شرافت سے چل رھا تھا ایسے میں کسی نے بلاگرز کی کانفرنس کا اعلان کیا ۔ پھر کیا تھا ۔ ایک بابا جی کی آنکھ پھڑکی ۔ یہ ضرور یہودی سازش ھونے لگی ھے انھوں نے اعلیٰ حکام اور حساس اداروں کو جگانے کی کوشش اور اعلان شروع کر دیا -
اتنے تبصرے ھوئے اتنی تو برسات میں بارش نہیں ھوتی ھو گی - پتا نہیں لوگ کون سی عینک لگا کر دنیا کو دیکھتے ھیں ھر دوسرا انسان کافر نظر آتا
ھے ھر طرف سازش نظر آتی ھے بس آئینہ دیکھتے ھوئے عینک اتار لیتے ھیں آئینے میں پاک اور سچا انسان نظر آتا ھے
خیر کافی " رونق " لگی رھی ایسی رونق قادری صاحب کو دھرنے کے دوران لگی تھی نیوز چینلز کی عید ھو گی تھی کبھی قادری صاحب کا بیان کبھی حکومتی پارٹی کے بیان کبھی اپوزیشن کا غصہ ۔ حالات ِ حاضرہ کے پروگرام پیش کرنے والوں کے چہرے بھی کھلے ھوئے تھے کوئ زیادہ مغز ماری نہیں کرنی پڑ رھی وہی دو پارٹیوں کے بندر نچانے کے لیے ڈگڈگی بجا کر ایک ھی جیسا ڈرامہ ناظرین کو دیکھانا - عوام بھی سب کچھ بھول گئ بھوک مہنگائ امن و اماں کی صورتحال ---- چار دن پہاڑ کھودتے رھے نکلا کچھ بھی نہیں
بلاگرز کانفرنس کی سازش پہ بھی پہاڑ کھڑا نظر آیا اسے بھی کھودا گیا اب پتا نہیں چوہا نکلا یا ھاتھی - یہ تو وہ حضرات بتا سکتے ھیں جو اس کانفرنس میں شامل ھوئے ھیں - ان کے خلاف کتنی بڑی سازش تھی ان کا کتنا نقصان ھوا
میں بہت دنوں سے ایک بات سوچ رھی تھی ھم لوگ اتنے خوف ذدہ کیوں ھو جاتے ھیں - اگر کہیں ھنود یہود کی کوئ سازش ھو بھی رھی ھو ۔ تو کیا یہ دیکھنا نہیں چاھئے کہ کیا سازش ھو رھی ھے -
اگر کوئ سازش ھو رھی ھو تو کیا اس کے بارے میں مکمل انفارمشن لینی چاھئے اسے نا کام بنانا چاھئیے یا جوتے سر پر رکھ بھاگ جانا چاھئیے -
اپنے آپ کو ولی سمجھ کر ھر خواب کو کشف اور ھر خیال کو اللہ کا اشارہ نہیں سمجھ لینا چاھئیے -
بلاگر کی دنیا میں بھی سونامی آیا ھے ۔ اب سیارہ پہ کارٹون کے سوا بھی کچھ دیکھنے کو مل رھا ھے - آگے آگے دیکھیے ھوتا ھے کیا
Sunday, January 13, 2013
Tuesday, December 25, 2012
گہنگار
بس جی کب سے بیٹھی کانپ رھی ھوں
بڑا گناہ کر بیٹھی پتا ھی نہیں تھا
اسلام کی حقیقی تعلیم کا تو اب چل رھا ھے
پتا ھی نہیں تھا یہ حرام کام ھے
یہ تو ابھی پڑھا میں نے
کرسمس کی مبارک باد دینا حرام ھے
ایمان کے لیے خطرہ ھے
میں نے پتا نہیں کتنے لوگوں کو کرسمس کی مبارک باد دے دی
جو مجھے عید کی مبارک باد دیتے ھیں رمضان کی مبارک دیتے ھین جو کافر ھے
میرا بیچارا ایمان ابھی تک کانپ رھا ھے
حرام تو حرام ھوتا ھے جی
اور ایمان سے بڑی کیا چیز ھو تی ھے
کوئ نہیں جی
ایمان نہیں تو کچھ بھی نہیں
ان کافروں کے ملک میں رھتے ھوئے بہت کچھ دیکھتی ھوں وہ سب جائز ھے حلال ھے
ان سے بھیک لینا
اپنی غیرت بیچ دینا عوام کا سودا کرنا جائز ھے
اسلامی ممالک کے لوگوں عیاشی کرنے کے لیے ان کافر ممالک میں آنا
شراب پینا
گرل فرینڈز بنانا سب جائز ھے
اپنے اسلامی ملک میں بیٹھ کر
دھوکہ بے ایمانی کرنا
یتیموں غریبوں کا حق کھانا
بے گناہ کو قتل کرنا
زکات کے پیسے کھا جانا حرام کی کمائ سے حج کرنا کسی بے گناہ کو سزا دلانا - رشوت کھانا - جھوٹ بولنا - بہتان لگانا- قرآن کو اٹھا کر جھوٹی گواھی دینا
یہ سب جائز اور حلال ھے جی
ھم تو جدی پشتی امتی ھے ھم تو بخشے بخشائے ھیں ان چھوٹے موٹے گناھوں کو تو اللہ ویسے ھی بخش دے گا
اگر کسی کو کرسمس کی مبارک باد دے دی تو
توبہ میری توبہ ایمان کا خطرہ ھے جی
آج کل تو ایمان سوئ کی نوک پہ رکھا ھوا زرا سی بات سے ڈولنے لگتا ھے خطرے میں پڑ جاتا ھے
میں تو سمجھتی تھی دنیا میں سب سے مضبوط چیز ایمان ھے کسی چٹان کی طرح اٹل اللہ پہ ایمان انسان کو مضبوط کرتا ھے میں نہیں جانتی تھی ایمان کسی موم کا بنا ھوا ھوتا ھے جو زرا سی گرمی سے پگھل سکتا ھے کسی مٹی کے بنے ھوئے کچے گھر جیسا جو زرا سی بارش میں زمین بوس ھو جاتا ھے
میں تو مانتی تھی اللہ سب کا رب ھے
رسول کریم رحمت اللعالمین ھیں
ایمان اللہ کو ماننا ھی نہیں اللہ کی ماننا بھی ھے
قرآن کو اللہ کی آخری اور کامل کتاب ماننا ھی نہیں عمل کرنا بھی ھے
میری آنکھیں تو آج کل کے کچھ علماء اکرام کے فتوؤں نے کھولی ھے
حرام حلال کی پہنچان تو اب ھوئ ھے
ھیلو کہنا بھی حرام ھے
میری آنکھیں تو اب کھولی ھیں
اللہ سے محبت ھے تو ھمیں تنگ نظر ھونا چاھیے اس کے پیدا کیے ھوئے انسانوں کو جینے کے قابل بھی نہیں سمجھنا چاھیے
اگر سچے مسلمان ھیں تو باقی سب کو کافر قابل ِ نفرت سمجھنا چاھیے
ھمارے مذھبی جذبات ھیں جو کسی بھی حالت میں مجروع نہیں ھونے چاھئیے سب کو اس کا خیال رکھنا چاھئیے چاھے کوئ کافر ھو یا دہریہ
اور دوسرے مذاھب کے انسان ؟؟؟
وہ اللہ کی مخلوق نہیں
ان کے مذھبی جذبات نہیں
یہ کائنات ھمارے لیے بنی ھے
جنت کے حق دار ھم ھیں
ھم کچھ بھی کریں یا کچھ نہ کریں دوزخ ھم پہ حرام ھے
مذھب انسان کو انسان بناتا ھے
انسانیت کی سمجھ عطا کرتا ھے
جو اللہ کے جتنا قریب ھوتا ھے وہ اتنا حلیم ھو جاتا ھے
اللہ تو حلیم ھے وہ اپنے بندوں کو معاف کرنے کے بہانے ڈھونڈتا ھے
سزا دینے کے نہیں -
بس جی اللہ سب گناہ معاف کر سکتا ھے
کسی کو بھولے سے بھی کرسمس کی مبارک باد نہ دیں
گہنگار ھو سکتے ھیں جنت کے دروازے بند ھو سکتے ھیں
Subscribe to:
Posts (Atom)
