فیس بک پہ اکثر دیکھا ھے ایک سوال پوچھا جاتا ھے ۔ آپ کا انتخاب کیا ھے ۔۔ محبت یا پیسہ
تو اکثریت کا جواب ھوتا ھے محبت -------
اگر حقیقت کی نظر سے دیکھا جائے تو محبت کے بنا چار دن زندہ رہ سکتے ھیں مگر پیسے کے بنا نہیں
محبت کے بنا زندگی بے رنگ ھوتی ھے
اور پیسے کے بنا زندگی ختم ھوتے دیکھا ھے
اپنے بچوں کا سودا کرتے دیکھا ھے
اپنے اعضاء بیچتے دیکھا ھے
بھائ بھائ کا دشمن بن سکتا ھے
ماں باپ قتل کر دیا جاتا ھے
میاں بیوی کی محبت پیسے کی کمی سے دن رات کی لڑائ جھگڑے میں بدل جاتی ھے
پیسہ ھر وقت کی ضرورت رہا ھے
زن زر اور زمین کی اہمیت ھر علاقہ ۔ ہر زمانہ میں رہا ہے
محبت جو کام نہیں کروا سکتی وہ پیسہ کروا دیتا ھے
دین ایمان کا سودا ضمیر کا سودا
اگر پیٹ بھر کر کھانے کو ہو تو
پہلا انتخاب محبت ھو گی
بھوک سے مرتے ھوئے انسان سے پوچھیئے
ایک باپ کے سامنے اس کا جوان بیٹا اس لیے مر رھا ھے کہ اس کے پاس علاج کے لیے پیسے نہیں
اس سے پوچھیں محبت چائیے تو
وہ آپ کا پاگل سمجھے گا ۔
اگر آپ کو اس سے محبت ھے تو آپ کا فرض ھے اس کی ضرورت کو پورا کریں
اسے مشکل سے نکلنے کے لیے مدد کریں
سننےاور پڑھنے میں کتابی فلمی باتیں بہت اچھی لگتی ہیں ہمارا انتخاب محبت ہے ہمیں دنیا کا لالچ نہیں
مگر دنیا کے ساتھ محبت کے
محبت کے ساتھ دنیا ھے
بنا محبت دنیا نہیں اور دنیا کے بنا محبت نہیں
------------------------------------
ایک چھوٹی سی خبر پڑھی تھی ۔ ایک عورت نے خودکشی کر کی ڈھائ برس کے بچے کے ساتھ
ہاں ھمارے لیے چھوٹی سی خبر ۔ بڑی بڑی باتیں ھوتی رھتی ھیں
مگر پھر بھی
کبھی چھوٹی چھوٹی سی باتیں بہت اثر کرتی ہیں
No comments:
Post a Comment