Monday, June 6, 2011

محبت اور زندگی







نوجوانوں کی پارٹی تھی جس کا موضوع بحث چل رھا تھا اے لیول کی پارٹی کیسے منائ جائے سب اپنی آئندہ زندگی کا پلان بنا رھے تھے وہ خاموشی سے بیٹھا سب کی باتیں سن رھا تھا اتنے میں اس کی گرل فرینڈ کیٹھرینہ ایک لڑکے کے ساتھ آئ وہ اسے چھوڑ چکی تھی بات کوئ خاص نہیں ھوئ تھی اور تین سال کا ساتھ چھوٹ گیا
سب دوست انکھوں ھی آنکھوں میں ایک دوسرے کے اشارے کر رھے تھے کچھ دوستی ختم ھونے کی وجہ جاننا  چاہ رھے تھے کیٹھرینہ اپنے دوست کے ساتھ جلد چلی گئ جانے کے بعد سب اب اس کا مذاق اڑا رھے تھے  اس لڑکے کی تعریف کر رھے اسے چھیڑ رھے تھے اسے سب اچھا نہیں لگ رھا تھا وہ چپ کر کے گھر آگیا
گھر آکر بھی کچھ اچھا نہیں لگ رھا تھا ماما پاپا دونوں سو رھے تھے وہ کسی سے بات کرنا چاہ رھا تھا آن لائن ھوا فیس بک پہ کافی دوست آن لائن تھے سب اسے چھیڑ رھے تھے مذاق بنا رھے تھے سب کے لیے دل لگی تھی مگر ھر بات اسے دل پہ لگ رھی تھی
 میری زندگی کا کیا مقصد ھے میری زندگی میں اب کچھ نہیں یہ اس کے آخری الفاظ تھے جو اس نے اپنے فیس بک اسٹیٹس پہ تحریر کیے
وہ گھر سے باھر آیا آوارہ گھومتا رھا گھومتے گھومتے ریلوے لائن تک آیا سامنے سے تیز رفتار ٹرین آرھی تھی وہ سامنے آگیا کچھ سیکینڈ کے بعد وہاں اس کے جسم کے درجنوں ٹکڑے بکھرے ھوئے تھے ھر طرف خون تھا


یہ سچا واقعہ ھے جو ھفتے کے روز یہاں پیش آیا
زندگی کیا ھے اس کا مقصد کیا ھے میں یہی سوچ رھی ھوں
کیا کسی ایک کی محبت ھی سب کچھ ھوتی ھے
کیا ماں باپ کا زندگی میں کردار صرف اتنا ھوتا ھے کہ وہ پال پوس کر بڑا کر دیں

ان کے کوئ ارمان نہیں ھوتے کوئ خواب نہیں ھوتے
پاکستان میں بھوک بیماری ھر موڑ پر کئ امتحان ھوتے ھیں انسان بہت کچھ کرنا چاھتا ھے وہ بہت کچھ کر بھی سکتا ھے مگر وہ بے بس ھوتا ھے آخر مایوسی کی حد یں ختم ھو تی ھیں اور وہ خود کشی کر لیتا ھے

یورپ میں محلوں میں رھنے والے دنیا کی ھر آسائش پانے والے جنھیں آنکھیں کھولتے دنیا کی ھر آسائیش میسر ھوتی ھے مگر انھیں زندگی میں دلچسپی نہیں ھوتی یہ پہلے واقعہ نہیں اس سال میں یہ تیسرا واقعہ
ھے جو ھمارے جاننے والوں میں ھمارے علاقے میں ھوا ھے زرا سی بات پہ دلبرداشتہ ھو کر زندگی کا خاتمہ کرلینے کا

4 comments:

  1. خَلَقَ الۡمَوۡتَ وَ الۡحَیٰوۃَ لِیَبۡلُوَکُمۡ اَیُّکُمۡ اَحۡسَنُ عَمَلًا
    میں نے تمہیں بنایا ہے ، دیکھنا چاہتا ہوں کہ تم میں کون اچھا کرتا ہے

    بس یہ ہی زندگی کا مقصد ہے ، اللہ کی رضا حاصل کرنا۔ جب انسان اپنے اصل مقصد سے ہٹ جاتا ہے تو وہ ایسے ہی مایوسیوں کے گھڑوں میں گر جاتا ہے ۔

    ReplyDelete
  2. سلام اور ویلکم انکل ٹام

    یہاں کہا جاتا ھے زندگی ایک بار ملتی ھے اپنی مرضی سے جیو ۔ جو چاہے کرو ۔ زندگی کا مقصد کیا ھے یہ کوئ نہیں سوچتا ۔ زندگی کا مقصد دنیاوی ترقی اور خوشی رہ گیا ھے ۔ اللہ کی رضا وہ حاصل کرنا چاھے گا جو اللہ پہ یقین رکھتا ھوگا جو اللہ کو ھی نہ مانے وہ اللہ کی کیا مانے گا ----
    تبصرہ کرنے کا شکریہ

    ReplyDelete
  3. میں بھی اکژ یہی سوال پوچھا کرتی تھی کہ زندگی کا کیا مقصد ہے!!!
    پھر ایک دن مجھے جواب ملا کہ ’زندگی کے مقصد تلاش نہیں کیے جاتے بس زندہ رہا جاتا ہے مقصد انسان کو خؤد باخود مل جاتا ہے۔۔
    سعدیہ جو آپ نے لکھا وہ ہماری نوجوان نسل میں بہت عام ہے۔ پر میں یہ سمجھتی ہوں کہ کوئی کسی کے بنا نہیں مرتا بشرطیکہ کے وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہونے سے خود کو بچا لے ۔ سب انسان کے ہاتھ ہے ۔ زندگی میں صر ف یادیں رہ جاتیں ہیں اچھے لوگوں کی بھی اور بُرے لوگوں کی بھی،
    اور پھر انسان اپنی دلچسبی کا کوئی اور راستہ ڈھونڈتا ہے۔
    یہ بھی اپنی ذات سے فرار کا ایک راستہ ہے لیکن اگر ہم سب اپنی کھوج میں وقت صرف کریں تو زندگی کامقصد تلاش کرنے کی ضرورت ہی محسو س نا ہو۔
    والسلام

    ReplyDelete
  4. سلام ناعمہ اور ویلکم


    زندگی کو صحیح ڈھنگ سے جینا ھی زندگی کا مقصد ھے کامل انسان بننے کی کوشش کرنا دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد بھی ھیں مگر کوئ دولت حاصل کرنے کو جینے کا مقصد بنا لیتا ھے کوئ کسی ایک انسان کو پانا -
    خوشی ھوئ کہ آپ میرے بلاگ پہ آئیں ۔۔ تبصرہ کرنے کا شکریہ --------

    ReplyDelete