چھ ستمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک ایسا دن جس کا ذکر ساری قوم سر اٹھا کر
کرتی ھے ۔ یہ دن ھے ان نوجوانوں کے نام جنھوں نے اپنی قوم کا دفا ع کیا اپنی جانوں کی قربانی دی ان سب نوجوانوں کے نام جنھیں قومی اعزاز سے نوازا گیا وہ جو بے نام شہید ھوئے ۔ بے نام اس لحاظ سے انھیں کسی اعزاز سے نوازا نہیں گیا مگر انھوں نے اپنی مٹی کے قرض اتار دیا ان غازیوں کے نام
جو سرحدوں کی حفاظت کے لیے لڑے
ان شہیدوں کے جذبے کو سلام - ان سب غازیوں کو سلام جو اپنی ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے لڑے جانیں نچھاور کیں اپنے جذبات کا اظہار شاید میرے پاس الفاظ نہیں یہ قومی نغمہ سنا اور بہت بار سنا اور اس محبت کی شدت کو محسوس کیا جو شاعر بیان کر رھا ھے آپ بھی سنیں ۔
مختلف آمر وں نے فوج کے کردار کو داغدار کیا مگر یہ حقیقت آج بھی ھماری فوج کے معمولی تنخواہ پانے والوں کے دلوں میں پاکستان کی محبت کا جذبہ جوان ھے اور قربانی کے جذبے سے سرشار ھیں بچپن سے اپنی فوج سے مجھے عشق تھا جو ابھی تک قائم و دائم ھے میری فیملی کے بہت سے لوگ فوج میں تھے میں کسی بھی فوجی کو دیکھ کر سیلوٹ کیا کرتی تھی آج بھی کرتی ھوں
آپ کو بھی مبارک ہو ۔ اور ان ماوں کو بھی سلام جنہوں نے اپنے بیٹے پاک سرزمین پر قربان کر دیے
ReplyDeleteسلام ریاض شاہد
ReplyDeleteویلکم --- شاید آپ پہلی بار بلاگ پہ تشریف لائے ھیں خوش آمدید ۔ اور تبصرے کا شکریہ