Wednesday, May 22, 2013

اِدھر ادھر سے






صدر زرداری اور نواز شریف میں پھر سے دوستی
تو ان میں دشمنی کب تھی ؟؟؟؟

صدر زرداری نے نواز شریف سے کہا میں نےابھی وزیرِ اعظم مان لیا ھے
نواز شریف نے آنکھوں ھی آنکھوں میں کہا اور میں ابھی تک آپ کو صدر مانتا ھوں
نواز شریف نے صدر سے استفعیٰ طلب نہیں کیا ۔ ایک خبر ۔۔۔
جمہوریت کھپے

ایم کیو ایم میں صفائ کا کام شروع ھو گیا ۔ الطاف بھائ
گویا مان گئے ایم کیو ایم میں گند بھی تھا

کے پی کے میں کابنیہ چھوٹی ھو گی عمران خان
اور پنجابکی کابینہ میں ھوں گے شہباز شریف شہباز شریف ، شہباز شریف اور شہباز شریف

نواز شریف نے حلف برداری کے لیے شیروانی سلوا لی
ھیں ۔۔۔۔۔ پانچ سال کیا کرتے ھیں ۔

نگراں حکومت کا کردار صرف غیر جانبدار انتظامیہ کا تھا نجم سیٹھی
ہاہا ۔ منتخب حکومت بھی پانچ سال غیر جانبدار ھی رھتی ھے ملک میں کچھ بھی ھو جائے ۔ عوام کے ھر مسلے پہ غیر جانبدار ۔ چیک اپ کے لیے ملک سے باھر چلے جاتے ھیں

میری نیک تمنائیں نئ حکومت کے ساتھ ھیں
کاش کچھ نیک تمنائیں عوام کے لیے بھی ھوتیں

رنگ روڈ لاھور میں زیرِ تعمیر پل گر کے ٹوٹ گیا
بس ۔۔۔۔ صرف اندازہ کریں


ملک بھر میں بجلی کے بحران کا کوئ حل نہیں نکالا جا سکا ۔ ایک خبر
بھائ یہ بجلی کا بحران ھے بحران ۔ کوئ پانی نہیں جو کنویں میں بالٹی ڈال کر نکال لیں گے

میری عمر 82 نہیں 80 سال ھے من موھن سنگھ کا حلف نامہ
مان لیا آپ ھمارے نگراں وزیرِ اعظم سے کم عمر ھیں

اداکارہ میرا بھی عمران خان سے متاثر ، ہسپتال بنانے کا اعلان
اداکارہ میرا دوسروں کو اپنی انگلش سے متاثر کرنے کی کوشش کرتی ھیں اور خود ھر کسی سے متاثر ھو جاتی ھیں

ان شاء  اللہ عوام کو خوشخبری ملے گی - شہباز شریف
پاکستان کی آبادی پہلے ھی بہت زیادہ ھے ۔۔ شکریہ



8 comments:

  1. :) کسی نئے چینل کے لئے "امید سے" والا پروگرام تو نہیں کرنا؟
    ویسے بقول یونس بٹ شکریہ ہمارے سیاستدانوں کا لطائف گھڑے گھڑائے مل جاتے ہیں

    ReplyDelete
  2. سلام مانی فانی ویلکم


    فی الحال بلاگ پر ھی خبروں پہ تبصرے ھمارے شروع کرنے کا ارادہ ھے ۔
    ھمارے سیاستدانوں کی ھر بات لطیفہ ھوتی ھے ۔ سنجیدہ باتیں ڈھونڈنے سے بھی ملتی --
    تبصرہ کرنے کا شکریہ

    ReplyDelete
  3. نیرا خیال ہے ہمیں مان لینا چاہئے ۔ یہی پاکستان ہوتا ہے
    جس کو سمجھ آتا ہے ٹھیک ہے
    ورنہ
    ” who is stopping them”

    ReplyDelete
  4. سلام ، ویلکم


    یوسف رضا گیلانی نے جب یہ کہا تھا تو مجھے پاکستانی عوام پہ بہت غصہ تھا وہ اس بیان کے خلاف اٹھے کیوں نہیں ۔ انتخابات میں عوام ان کو ووٹ ڈالنے بھی نہیں اٹھے ۔ عوام پہ جو غصہ تھا وہ ختم ھو گیا ۔ چلو پاکستانی لوگ ""اتنے بھی"" بے وقوف نہیں ۔
    کروڑوں پاکستانیوں نے کہاں جانا اگر چند سو کرپٹ لوگ پاکستان کو چھوڑ جائیں تو حالات سدھر سکتے ھیں
    تبصرہ کرنے کا شکریہ

    ReplyDelete
  5. ایم کیو ایم میں صفائ کا کام شروع ھو گیا ۔ الطاف بھائ”
    گویا مان گئے ایم کیو ایم میں گند بھی تھا“۔
    کچھ ایسے لوگ ہونگے جو بھتہ خوری ۔ قتل اور ڈاکوں کو بُرا سمجھبے لگ گئے ہوں گے ۔ اُن کو پارٹی یا خدا نخواسہ دنیا سے فارغ کر دیا جائے گا ۔ عظیم احمد طارق اور عمران فاروق کو بھول گئیں ؟

    ReplyDelete
    Replies
    1. سلام اجمل جی


      ایم کیو ایم کے بارے میں ایسی بہت سی باتیں سنی ھیں ۔ جیسے کسی سیاسی پارٹی کا نہیں کسی مافیا گراپ کی بات کی جا رھی ھے ۔ ایم کیو ایم والے بھائ کے نام پہ جان قربان کرنے کے لیے تیار رھتے ھیں پتا نہیں حقیقت مین ایسا ھے یا کوئ ڈر ھے

      Delete

  6. ان شاء اللہ عوام کو خوشخبری ملے گی - شہباز شریف
    پاکستان کی آبادی پہلے ھی بہت زیادہ ھے ۔۔ شکریہ

    لیں جی آپ نے ہمارا دل جیت لیا
    :)

    ReplyDelete
    Replies
    1. سلام علی ویلکم

      پاکستان میں صرف یہی ایک خوشی کی خبر ھوتی ھے -سنا ھے شہباز شریف کی تین بیویاں ھیں کسی نے کہا تھا اگر شہباز شریف کسی کو کھلانے کا وعدہ کرے تو اس سے مراد چوہارے ھوگا کھانا نہیں

      Delete