Saturday, May 25, 2013

جیالے اور سوچ

فیس بک پہ ایسی بہت سی تصاویر شئیر کی جاتی ھیں ۔ مختلف پارٹی لیڈروں کی جوانی کی تصاویر ان کی کاروں کے ان کے مختلف مواقع پہ پہنے گئے لباس -کون دیکھنے میں زیادہ خوبصورت ھے کس کی کار زبردست ھے ۔

کوئ بھی لیڈر دیکھنے میں جیسا بھی ھو چاھے اس کے لباس میں پیوند لگے ھوں اگر وہ قوم کے لیے مخلص ھے جس کو قوم کے مسائل کا احساس ھو جو آج کا ھی نہیں آنے والی نسلوں کا سوچے صرف وعدے نہ کرے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے پورے دل و جان سے کوشش بھی کرے وہ بہترین لیڈر کہلائے گا

ھماری قوم کی دماغی حالت دیکھیں سیاستدانوں کے اسٹائل کو دیکھ کر خوش ھوتے ھیں ۔ یہ کسی ایک پارٹی کے جیالوں کی بات نہیں سبھی پارٹیوں کے کارکنوں کا رویہ ایسا ھی ھے ۔ پارٹی لیڈر کو صادق و امین اور مخلص ثابت کرنے کے لیے مرنے مارے کے لیے تیار ھو جاتے ھیں - کسی میں ھمت نہیں پارٹی لیڈر کے کسی غلطی کو مان لیں یا خود اپنی پارٹی پالیسی پہ نقطہ چینی کریں - غلط کو دیکھ کر غلط کہنے کی جرت کریں ۔

جب تک ھم اپنے لیڈروں کے اسٹائل کو دیکھتے رھیں گے ان کے تھری پیس لاکھوں کے ھوں گے ان کی ٹائ ان کے بیانوں کی طرح روز بدلی جائے گی ھماری وزیر لاکھوں کا پرس اٹھائے بھیک مانگنے جاتی رھے گی ان کے محل پھیلتے جائیں گے اور دنیا کی ھر بہترین کار ان کے گیراجوں کی زینت بنتی رھیں گی

جس دن قوم کے رھنماؤں کو احساس ھوگا صرف اپوزیشن کو ھی نہیں اپنے اتحادی اور پارٹی ممبران کو بھی جواب دینا ھوگا وہ بھی ھم پہ نظر رکھیں ھوئے ھیں حالات زیادہ جلد بہتر ھو سکتے ھیں

1 comment:

  1. جوانی صرف چار دن کی چاندنی ہے جلد دغا دے جاتی اور اس سے پہلے جو چیز مرد کو سب سے پہلے دغا دیتی ہے وہ اسکے بال ہیں۔۔۔۔
    ہائے ہائے!!! کیسے کیسے بال ہوا کرتے تھے سر پر۔

    ReplyDelete