میں اکثر سوچتی تھی مومن کی پہنچان کیا ھوتی ھے - مسلمان تو بہت ھیں مگر مومن ھر ایک نہیں ھوتا
اشفاق احمد کے پروگرام زاویہ میں سنا مسلمان اللہ کو مانتا ھے اور مومن اللہ کی مانتا ھے
آج کل مجھے مومن بہت نظر آرھے ھیں پو جوش ناموسِ رسالت پہ مر مٹنے والے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ناموسِ رسالت کے لیے جان دینے والے اور جان لینے والے --------
ایک محترم ھیں چھ سال سے یہاں ھیں پاکستانی مسلمان ھیں یہاں تنہائ سے تنگ آکر ایک لڑکی کے ساتھ رہ رھے ھیں اپنے گھر والوں سے دور ھیں آخر دکھ سکھ کے لیے کوئ تو ھونا چاھیے اس لیے اگر ایک لڑکی کے ساتھ بنا شادی کے رہ رھے ھیں تو آخر کیا خرابی ھے ۔ آج کل بہت جوش میں ھیں ان کا بس چلے تو آسیہ کو اپنے ھاتھوں سے مار آئیں ممتاز قادری کے ان ھاتھوں کو چومیں جن سے ایک گستاخِ رسول کو جہنم رسید کیا بہت جوش میں کہتے ھیں گستاخِ رسول کی یہی سزا ھے ۔ میں سوچ رھی ھوں گستاخِ رسول کی یہ سزا ھے تو کسی زانی کی اسلام میں کیا سزا ھے -------- یہ ایک فضول بات ھے میں ایسا کیوں سوچ رھی ھوں ۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک اور موصوف ھیں پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے اپنی عمر سے کافی بڑی ایک عورت سے """ کاغذی شادی کر چکے ھیں جو ان کے ساتھ رھتی ھے ------ موصوف کے گھر والے اپنے بیٹے کی مجبوری کو جانتے ھیں وہ جانتے ھیں ان کے بیٹے نے یہ قدم خوشی سے نہیں اٹھایا وہ بہت مجبور تھا ---- اس مجبور اقدام کے نتیجے میں ایک بچہ بھی ھو چکا ھے --- آج کل حالات کے بارے میں ان کا خیال ھے اگر سختی نہ کی گئ اقلیتوں کو آزاد چھوڑ دیا گیا تو وہ ھمارے سامنے ھمارے مذھبی تعلیم کو ھمارے مذھب کو برا کہیں گے ان کو اتنی آزادی اتنی چھوٹ نہیں دی جا سکتی -------- کسی غیر مسلم کو چھوٹ اور آزادی نہیں دی جا سکتی ---- مگر ایک مسلمان کو آزادی ھے قیامت تک کی چھوٹ ھے وہ اپنے مذھب کی تعلیم کو بدنام کرے
ایک ھیں ھمارے وزیر موصوف وہ اجلاس میں سورت اخلاص کی تلاوت کرتے ھیں کیونکہ اجلاس میں کوئ اور ان سے زیادہ پڑھا لکھا نہیں ھے اس لیے تلاوت کے لیے ان کا نام پکارا جاتا ھے پہلی بار تلاوت شروع کرتے ھیں غلط پڑھتے ھیں توجہ دلائ جاتی ھے دوبارہ پڑھتے ھیں پھر غلط پڑھتے ھیں تیسری بار غلط پڑھنے پہ صفائ پیش کرتے ھیں جو لکھا ھے وہی پڑھ رھا ھوں محترم کو زبانی سورت اخلاص یاد نہیں اور ان محترم کا نام بھی سامنے نہیں آیا جس مردِ مومن نے انھیں سورت لکھ کر دی تھی دو دن کے بعد ان کا بیان آتا ھے ------ گستاخِ رسول کو وہ گولی سے اڑا دیں گے ----------
مومن کی پہچان کیا ھے ؟؟؟؟؟؟؟
مومن وہ ھے جو اسلام کی تعلیم پہ عمل کرے یا نہ کرے وہ اس کا مسلہ ھے اگر کوئ اسلام کے بارے میں کچھ کہے اعتراض کرے اختلاف کرے تو مرنے مارنے کے لیے تیار ھو جائے ۔ ھم یہ بحث تو کر سکتے ھیں کوئ حدیث صحیح ھے یا نہیں کس زمانہ میں اکھٹی کی گئ راوی کون ھے ۔۔۔
مگر توھین ِ رسالت کے قانون کے بارے میں ایک لفظ کہنے پہ بھی آپ کا ایمان مشکوک ھو سکتا ھے ------------
No comments:
Post a Comment