Wednesday, August 10, 2011

آہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرا بلاگ





کتنے دن کتنے ھفتے گزر گئے اپنے بلاگ کی یاد ھی نہیں آئ آج سوچا رمضان ھے عید بھی آنے والی ھے اپنے بلاگ کی جھاڑ پونچھ ھی کر لوں سنا ھے خالی گھر میں بھوت پریت بسیرا کر لیتے ھیں اور خالی بلاگ پہ ؟؟اس بارے میں‌تاریخ خاموش ھے


پاکستان جانے سے پہلے سے اب تک نیوز چینل دیکھنے سے پرھیز کر رھے ھیں سو راوی چین ھی چین لکھتا ھے اتنا سکون ھے کہ بلاگ پہ کچھ لکھنا یاد ھی نہیں رھا


اتنے دن کی غیر حاضری کی وجہ سے کافی دھول  اور گرد بلاگ پہ جم گئ تھی اب پھونکیں مار مار کر ھٹا رھی ھوں یہ ایک عام انسانی پھونکیں ھیں کسی عامل بابا کی پھونکیں نہیں اس کی وضاحت بھی بہت ضروری تھی یہ نہ ھو کوئ مجھے بہت پہنچی ھوئ ھستی سمجھ کر دم شم کروانے آجائے


سب کو رمضان مبارک ۔ اب کوئ یہ نہ کہے اتنی دیر میں مبارک ۔ دیر کی صحیح مبارک دی تو سہی - اللہ سب کی عبادات کو قبول فرمائے آمین اور باقی گیارہ ماہ بھی ایسے ھی بیبے بچے بن کر رھنے کی توفیق عطا فرمائے
سب شاد و آباد رھیں سب خوش ھنستے بستے رھیں اتنی دعائیں کافی ھیں مجھے بھی اپنی دعاؤں میں‌یاد رکھیں ------------------



12 comments:

  1. عامل “بابا نکڑ والے “ کی پھونکوں کی ضرورت ہو تو ہمیں یاد کرلیا کریں

    ReplyDelete
  2. سعدیہ ، اخبار پڑھنے کی ضرورت نہی بس بی بی سی پر انگلنڈ کے حالات دیکھ لیں تو آپ کو یہاں کا بھی اندازہ ہو ہی جائے گا (وہ پنجابی میں کہتے ہیں نا اسسی وی تسسی ہیں!)

    http://bayrabtgiyan.wordpress.com

    ReplyDelete
  3. سلام فیصل بھائ

    ویلکم ویلکم ------- خوشی ھوئ آپ کا تبصرہ اپنے بلاگ پہ دیکھ کر ------
    بابا نکڑ والے کی کیا بات ھے اس کی مشہوری تو دنیا کے ھر کونے اور ھر گلی کی نکڑ تک ھیں
    بابا جی سے کہیں وہ ہلکی سی پھونک ماریں زرداری کے سوئس اکاؤئنٹ سے ساری رقم میرے جرمن اکاؤئنٹ میں منتقل ھو جائے بس ایک ہلکی سی پھونک کا سوال ھے جرمنی اور سوئٹزرلینڈ ھمسائے ممالک ھیں

    ReplyDelete
  4. سلام ابو موسیٰ


    ویلکم میرے بلاگ پہ ۔۔
    آجکل بی بی سی پہ بھی نظرِ کرم نہیں کی جا رھی پرسوں پاکستان بات ھو رھی تھی تو پتا چلا انگلینڈ کے حالات بھی خراب ھو رھے ھیں پھر سوچا اتنی بے خبری بھی اچھی نہیں -------
    پاکستان کے حالات پہ اس لیے لکھتے ھیں کیونکہ وہاں کے حالات سے دل دکھتا ھے پاکستان سے دل کا رشتہ ھے انگلینڈ کے حالات پہ دل کی وہ حالت ھی نہیں ھو رھی ۔۔ ویسے کل ایک فرمائش آئ ھے وہاں کے حالات پہ اپنے تاثرات بیان کروں

    ReplyDelete
  5. خیر مبارک بہن
    ہم کل آپ کی تحریر کا انتظار کریں گے

    ReplyDelete
  6. آپ کو بھی ماہ رمضان مبارک ہو۔۔۔
    آمین

    ReplyDelete
  7. سلام یاسر بھائ اور ویلکم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مضمون سوچا تو ھوا ھے امید ھے کل تک لکھ لوں گی ۔۔۔۔۔ خوش رھیئے سدا



    سلام شہیدِ جستجو


    ویلکم ۔۔۔۔۔ کافی یونیک نک ھے آپ کا ۔۔۔۔۔۔ جستجو کس کی ھے ۔۔۔ اس کائنات کو جاننے کی ؟؟ ؟؟ شہید ھو گئے پھر بھی زندہ ھے ویسے شہید کبھی مرتا تو نہیں یا آپ کو شہادت کی آرزو ھے ؟؟؟

    ReplyDelete
  8. خیر مبارک اور دُعاؤں کیلئے شکریہ۔ اچھا کیا جو بلاگ کی خیر خبر لے لی ورنہ ہم تو آگ بگولا ہونے والے تھے کہ ابھی تک گزشتہ تحریر پر کیا تبصرہ ہی نہیں پبلش کیا گیا :پ
    اللہ اِس بابرکت مہینے میں ہم سب کی مغفرت فرمائے اور ہم پر اپنا رحم فرمائے

    ReplyDelete
  9. آپ کی اس پوسٹ نے اپنا بلاگ یاد دلا دیا جس پر بھی عرصہ دراز سے گرد اٹی ہے ۔ کچھ ہمیں بھی طریقہ بتائیں کیسے پھونکوں سے گرد ہٹائیں ۔ کسی اور کو دعوت نہیں دینا چاہتا کہ کہیں پھونکوں سے چراغ ہی نہ بجھا دیں ۔

    ReplyDelete
  10. سلام عادل بھیا

    معذرت چاھتی ھوں آپ کا تبصرہ دیر سے اپروو ھوا ۔ اور یہ کیا رمضان میں آگ بگولہ ۔ پ اتنا غصہ نہیں کرتے

    دعاؤں کے لیے آمین ھمیشہ خوش رھیں



    سلام محمود الحق


    ویلکم ---------- میں سوچتی ھوں بلاگ تو اپنا ھے پھر ھم اس سے سوتیلے بچوں والا سلوک کیوں کرتے ھیں آپ بھی بس اللہ کا نام لے کر بلاگ پہ پھونک دیں ۔ میرے پہلے بلاگ پہ کسی نے پھونکا تھا بیچارا صفحہء ھستی سے مٹ گیا

    ReplyDelete
  11. وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ
    آپ کو نہیں معلوم رمضان میں روزہ رکھ کر ہم مسلمانوں کو بہت غصہ آتا ہے :پ نو برداشت

    دُعا دینے پر شکریہ

    ReplyDelete
  12. غصہ حرام ھے مگر رمضان میں پی جانا چاھئیے دعا میں یاد رکھیں دعاؤں کی ھر پل ضرورت ھوتی ھے

    ReplyDelete