یہ دنیا کسی کا احسان نہیں مانتی - اس دنیا میں کون کسی کا سوچتا ۔ کون کس کے لیے جیتا ھے ھر کسی کی اپنی زندگی ھے - فرض کریں آپ کے پاس دنیا کی ھر نعمت موجود ھے ۔ آپ کے پاس اتنا کچھ ھے جو آنے والی سات نسلوں کے لیے کافی ھو ۔ آپ شاہانہ ٹھاٹ باٹ سے زندگی گزار سکتے ھوں - مگر آپ اپنی زندگی نہیں جیتے اپنی زندگی عام انسانوں کے لیے وقف کر دیتے ھیں ۔ اپنی زندگی کی خوشیوں کو انجوائے بھی نہیں کر سکتے اس لیے کہ آپ دنیا کے لیے کچھ کرنا چاھتے ھیں
تو آپ کیا ھوں گے ایک ماہان انسان - اگر آپ اپنے لیے کچھ نہیں سوچتے اپنی کوئ فکر نہیںکرتے تو لوگوں کو آپ کے لیے سوچنا چاھئیے ۔۔ ھیں نا ؟؟
اب آپ بتائیں ھمارے کون سے سیاست دان ھیں جن کے گھر میں فاقے ھوتے ھیں ؟؟؟
ایسے کتنے سیاست دان ھیں جن کے بنک ان کے دماغوں کی طرح خالی ھیں ؟؟
ایسے کتنے سیاست دان ھیں جو غریب پیدا ھوتے ھیں ساری عمر عوام کی خدمت کرنے کے بعد غریب ھی مر جاتے ھیں ؟؟
پھر بھی دیکھیں ان کی زندگی کیا ھے ۔ اپنے بنکرز میں قید رھتے ھیں کھلے عام گھوم نہیں سکتے ھر وقت اپنی جانوں کا خطرہ رھتا ھے آخر کس لیے کیوں ان کی جانوں کو خطرہ رھتا ھے اس لیے کہ وہ عام انسان نہیں سیاست دان ھیں وہ سیاست کس لیے کرتے ھیں عام لوگوں کے لیے میرے لیے آپ کے لیے - ان کے لیے سوچنا کس کا فرض ھے ۔ ان کا تو پیسہ بنکوں میں رھتا ھے اور جنت میں جانے کا ویزہ آ جاتا ھے دنیا کی دولت دنیا میں رہ جاتی ھے دنیا کے مزے بھی ھوا ھو جاتے ھیں
آپ نے عید پہ انھیں کوئ تحفہ دینے کا سوچا ھے ؟؟ نہیں نہ
میں نے سوچا ھے میں چاھتی ھوں سب سیاست دان مل کر عید منائیں
کچھ وقت اکٹھا گزاریں خوش ھوں بے فکر ھو کر کچھ دن جی لیں ۔ آپ کو حیرت ھو رھی ھوں گی میرے دل میں اپنے سیاست دانوں کی اتنی محبت کیسے جاگ گئ
آپ کا پریشان ھونا کوئ حیرت انگیز بات نہیں - بس انسان کے بدلنے میں وقت ھی کتنا لگتا ھے میری بھی سوچ بدل گئ ھے آپ حیران ھو رھے ھوں گے میں عوام کو کوئ تحفہ دینا چاھتی مگر حکمرانوں کو تحفہ دینا چاھتی ھوں ۔ تحفہ کیا ھے یہ جانتے ھیں
میں اپنے سیاست دانوں کو عید پہ برمودا ٹرائ اینگل بھیجنا چاھتی ھوں پورا جہاز بھر کے سب سیاست دان کو سیاست میں ھیں یا سیاست کے میدان سے باھر
آپ برمودہ ٹرائ اینگل کے بارے میں نہیں جانتے تو گوگل کریں وکی پیڈیا پہ بھی کافی معلومات مل جائیں گی ایک ویڈیو لگا رھی ھوں
اسے دیکھ آپ کو اندازہ ھو جائے گا تحفہ میں سیاست دانوں کو دینا چاھتی مگر دل میں عوام ھی ھیں
تحفہ اچھا ہے پر اگر برمودا نے ان کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تو کیا ہوگا پھر میرے خیال میں ان کو کسی فرعوں کے ساتھ اس کے مقبرے میں بند کر دینا چاہیے
ReplyDeleteسلام اور شکریہ یاسر
ReplyDeleteفرعون کے ساتھ ؟؟ فرعون تو معصوم لگتا ھے اب ان کے سامنے -----