اکتوبر سے مارچ تک چھ ماہ سردی کے ھوتے ھیں اپریل شروع ھوتے ھی لوگ اس امید پر آنکھ کھولتے ھیں کہ سورج کے دیدار ھو ں گے مگر سورج کسی نا راض محبوب کی طرح بدلیوں میں چھپا رھتا ھے کبھی کبھی جھلک دیکھاتا ھے پھر غائب
مئ میں کبھی بادل کبھی بارش یہ سلسلہ چلتا رھا مگر دل کو امید تھی ابھی تو گرمی شروع نہیں ھوئ ابھی بہار کا موسم ھے جون جولائ اگست گرمیوں کے مہینے ھیں جون بھی بادلوں میں سورج کو تلاشتے ھوئے گزر گیا جولائ میں امید ھوئ اب تو گرمی پڑے گی مگر امیدوں پہ برف پڑ گئ ۔ یہ کہنا مناسب ھوگا امیدیں بارش میں بہہ گئیں اب اگست بھی آدھا گزر گیا کل خبروں میں موسم کے حال بتانے والا بہت دکھ سے بتا رھا تھا یہ ھفتہ بھی بارش کی نظر ھو جائے گا لوگوں کے انٹر ویو کر رھے تھے کچھ لوگوں کے تبصرے بہت مزے کے تھے
ایک کا کہنا تھا گرمیاں گرمی کے انتظار میں گزر گئ
ایک کہہ رھا تھا خزاں دھلیز تک آگئ گرمی کب آئ گی اب یہ مناسب ھوگا سال میں چار موسم ھوتے ھیں بہار ، ایک گھٹیا موسم ، اس نے ایک لفظ بولا تھا جو قابل ِ تحریر نہیں ھے ، خزاں اور سردیاں
سب سے مزے کا تبصرہ ایک ڈاکٹر نے کیا جو سمندر کے کنارے جیکٹ پہنے چھتری لیے گھوم رھا تھا وہ کہہ رھا تھا لگتا ھے سورج بھی دھوپ سینکنے کے لیے گرم ممالک کی سیر کو نکل گیا ھے
پاکستان کسی کو بتاؤ کیسا موسم ھے تو سب کہتے ھیں واؤ کیسا زبردست موسم ھے مگر وہ تو آپ نے بھی سنا ھوگا روز روز کا آنا جانا قدر کھو دیتا ھے شاید یہی یہاں کا حال ھے بارش کی قدر نہیں رھی میں پاکستان میں بارش کی دیوانی تھی اب دھوپ دیکھ کا کھل جاتی ھوں
یہاں پر لوگ سال میں دو مرتبہ سیر کے لیے جاتے ھیں ایک بار موسم سرما میں اور ایک بار گرم ممالک کی طرف رخ کرتے ھیں متوسط طبقے والے کوشش کرتے ھیں گرمیوں ایک بار اپنے ھی ملک میں سمندر کے کنارے یا کسی جھیل کے آس پاس ابھی چھٹیاں گزاری جائیں دل بھر کے دھوپ میں گزارا جائے - اایک خاتون کہہ رھی تھی اس بار موسم گرما کے کپڑے ھینگروں پہ لٹکے رہ گئے ویسے موسم سرما میں کوٹ اور اسکارف لیے ھوئے سارا یورپ مسلمان لگ رھا ھوتا ھے گرمیوں میں فرق واضع ھو جاتا ھے
یہ لوگ سن باتھ لیتے ھیں جوکنگ کرتے اور سائیکل چلاتے نظر آتے ھیں یہ صحت کے لیے بہت ضروری ھے یہاں سورج بہت کم نکلتا ھے جس کی وجہ سے وٹامن ڈی کی کمی ھو جاتی ھے بچے کو پیدائش کے بعد دو سال تک وٹامن ڈی کی گولیاں دی جاتی ھیں کیونکہ دو سال کا بچہ بہت کم کھلی ھوا اور دھوپ میں نکلتا ھے وٹا من ڈی کی کمی کے باعث ھڈیوں اور دانتوں کی صحیح نشرونما نہیں ھوتی اگر بچے میں بچپن سے وٹا من ڈی کی کمی ھو تو وہ ھڈیوں اور دانتوں کی مختلف بیماریوں کا شکار ھو جاتا ھے ۔ پسینہ آجانے سے جسم کے بہت سے فاضل مادوں کا اخراج ھو جاتا ھے اور پیاس کھل کر لگتی ھے
پاکستان مین سردیوں کے موسم میں خود کش حملے بڑھ جاتے ھیں اور یورپ میں خود کشیاں بڑھ جاتی ھیں تنہائ کا شکار لوگ مذید تنہائ کا شکار ھو جاتے ھیں گرمیوں میں بوڑھے لوگ اپنے گھروں کا لان کے سجاتے سنوارتے نظر آتے ھیں یا پارکوں کے بینچوں پہ بیٹھے آتے جاتے لوگوں کو دیکھ کر مسکراتے رھتے ھیں برف باری میں پارک بند ھو جاتے ھیں اور گھر ےک لان بھی برف سے ڈھک جاتے ھیں دن کی روشنی نو بجے کے بعد پھیلتی ھے اور اندھیرا چار بجے کے بعد پھیل جاتا ھے چھ ماہ ایسا ھی موسم رھتا ھے ڈپریشن کے مریضوں کا ڈپریشن مذید بڑھ جاتا ھے یہاں پر ھر سہولت کے موجود ھوتے ھوئے بھی پاکستان کی نسبت یہاں ڈپریشن کے مریض زیادہ ھیں
خزاں دھلیز پہ آگئ اور موسم گرما آیا ھی نہیں ابھی پتے پیلے ھونا شروع ھو جائیں گے اور بہت سی کونپلیں ابھی دھوپ کی منتظر ھیں - انسان کسی حال میں خوش نہیں رھتا کوئ سورج کے تمازت سے تنگ ھے اور کوئ بدلیوں کی اوٹ سے نکلتے ھوئے سورج کا منتظر - ھمارا سورج کھو گیا ھے اگر وہ سیر کے لیے آپ کے علاقے میں آگیا ھو تو پلیز ھماری طرف بھیج دیں شکریہ -----
No comments:
Post a Comment