Sunday, January 8, 2012

دو ھزار بارہ شروع ھو گیا






آپ کو پتا توھوگا نیا سال شروع ھو گیا ۔ میں نے سوچا ابھی تو شروع ھوا ھے مبارک باد دے ھی دوں ابھی یہ سال اتنا پرانا نہیں ھوا دسمبر کے آخری ھفتے نئے سال کی مبارک باد دینے لگی تھی مگر پھر سوچا اتنی بھی کیا جلدی ھے ابھی بہت وقت پڑا ھے آرام سے لکھوں گی پھر آرام آرام میں ایک ھفتہ گزر گیا ۔ میں نے نئے سال پہ خود سے وعدہ کیا تھا کہ ھفتے میں ایک تحریر تو ضرور لکھا کروں گی ۔ مگر میں جب بھی خود سے وعدہ کرتی ھوں وہ پورا نہیں کر سکتی لوگ دوسروں سے بے وفائ کرتے ھیں وعدہ خلافی کرتے ھیں ۔ میں خود سے کرتی ھوں ۔ شاید اسی وجہ سے دل کچھ روٹھا روٹھا رھتا ھے

خیر آپ سب کو نیا سال مبارک ھو ۔ سات دن تو جیسے گزرنے تھے گزر گئے باقی جو تین سو اٹھاون دن رہ گئے ھیں وہ ھنستے مسکراتے گزریں نئے سال میں آپ کی سب جائز خواھشات اور آزوئیں پوری ھوں باقی آرزوؤں پہ لاحول پڑھ لیں


یہ یو ٹیوب پہ دیکھا پہلی بار سنا آپ سب بھی سن لیں



6 comments:

  1. وقت اتنی تیزی سے گزرتا لگتا ہے اب سال تو جیسے تین ماہ میں ہی گزر جاتا ہے۔ جنوری جیسے ہی ختم ہوتا ہے تو جون آن کھڑا ہوتا ہے۔ پھر ہلکا سا احساس ستمبر کا ہوتے ہی ستمگر دسمبر آ جاتا ہے۔ لیکن جب ہم سکول کے بچے ہوتے ہیں تو وقت بمشکل رینگتا ہی لگتا ہے۔ معلوم نہیں اصل بات کیا ہے۔ یہ سب تو بس لگتا ہی ہے۔

    ReplyDelete
  2. سلام احمد عرفان اور ویلکم


    وقت تو لگتا ھے اب گزرتا نہیں بھاگتا ھے ۔ بچپن میں اسکول کے زمانمے میں تین ماہ کی چھٹیاں بہت جلد گزر جاتیں تھی اسکول میں 45 منٹ کا پیریڈ چار گھنٹے میں گزرتا تھا اور گھر میں کھیلتے ھوئے وقت بھاگتے ھوئے گزرتا تھا ۔ شاید ھمیں اس لیے لگتا ھے وقت بھاگتے ھوئے گزرتا ھے کہ ھمیں کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا ورنہ مشکل وقت بہت مشکل سے گزرتا ھے ۔ اللہ کی رحمت رھے اور کسی آزمائش کا سامنا نہ کرنا پڑے آمین ۔

    ReplyDelete
  3. آپ کيلئے بھی سال مبارک ہو اور خاص کر ہمارے ملک کيلئے اللہ اسے مبارک کرے

    ReplyDelete
  4. سلام اجمل جی

    پاکستان کے لیے بہت سی دعائیں ھیں - عوام کی آزمائیش عرصے سے چل رھی ھے مجھے کبھی لگتا ھے یہ شخصیت پرستی کی سزا ھے - اللہ پاکستان کو اندونی اور بیرونی دشمنوں سے محفوظ رکھے آمین

    ReplyDelete
  5. ورنہ مشکل وقت بہت مشکل سے گزرتا ھے۔۔۔

    یہ آپ نے بڑی زبردست بات کہی۔ ایسا ہی ہوتا ہے۔ اور جو آسانی والا وقت ہوتا ہے اس کا پتا ہی نہیں چلتا کہ کدھر سے آیا کدھر گیا وہ۔

    ReplyDelete
  6. اب تو وہ بھی آدھا گزر ہی گیا

    پر ملک میں مزید تباہی ہی آئی اور خوشی کی کوئی خبر نہ سنائی جا سکی

    ReplyDelete