Sunday, June 9, 2013

نام اور کام





کہتے ھیں انسان پہ اس کے نام کا اثر ھوتا ھے اس لیے نام اچھے رکھنے چاھئیے ۔ ناموں کا انسان کی زندگی پہ کتنا اثر ھوتا ھے یہ اللہ جانے ۔ بہت سے اچھے ناموں جیلوں میں سزائیں کاٹ رھے ھیں ۔ بہت سی شہزادیاں دو وقت کی روٹی کو ترس رھی ھیں اور بہت سے نام کے فقیر محلوں میں بیٹھے ھیں


خبریں سنتے ھوئے دھیان لوگوں کے نام کی طرف گیا -
قائم علی شاہ وزیرِ اعلیٰ بن گئے بڑے بڑے برج گر گئے مگر قائم علی شاہ کچھ نہ کرنے کے باوجود ابھی تک قائم ھیں


بے نظیر کی زندگی میں مجھے ان کی سیاست سے کافی اختلاف تھا دو بار انھیں موقعہ ملا بہت کچھ کر سکتی تھیں پاکستانی عوام کے لیے مگر سیاست میں آکر سیاست کا شکار ھو گئیں مگر آج اندھے کانے راجاؤں کو دیکھ کر لگتا ھے بے نظیر واقعی ھی بے نظیر تھی

زرداری کے نام  میں زر آتا ھے اور ان کی زندگی زر کے گرد گھومتی ھوئ نظر آتی ھے اتنی دولت شاید وہ کبھی ایک ساتھ دیکھ بھی نہیں سکتے نا  استعمال کر سکتے ھیں پاکستان کے پہلے دس امیر ترین افراد میں ان کا شمار ھوتا ھے نجانے یہ ان کی خوش قسمتی ھے یا بد قسمتی ان کے پاس  دولت ان کی عزت سے زیادہ ھے

مولانا فضل الرحٰمن حکومت کے بنا جی نہیں سکتے جیسے انسان آکسیجن کے بنا نہیں جی سکتا - کہتے ھیں شکر خورے کو اللہ شکر دے دیتا ھے ۔ شکر خورے کو شکر نا ملے تو شکر خورہ خود شکر کے پاس پہنچ جاتا ھے جیسے چونٹیاں شکر کے پاس آجاتی ھے ۔ مولانا پہ اللہ کا فضل سے جو ابھی تک سیاست میں ٹکے ھوئے ھیں ۔ اب اللہ کے فضل وہ کیسے شکر ادا کرتے ھیں اور اپنی زندگی میں کتنا دوسروں کو فائدہ پہنچاتے ھیں

نواز شریف کو اللہ نے تیسری بار نوازا ھے اللہ بار بار ھر کسی کو نہیں نوازتا بنی اسرائیل کو بار بار نوازا تھا ناشکری کرنے پہ سزا کے حق دار ٹھہرے تھے یہ سلسلہ تو قیامت تک جاری رھے گا کون کتنا سمجھتا ھے یہ وقت بتاتا ھے

شہباز کا نام اقبال کی شاعری میں جا بجا ملتا ھے اور شہباز شریف کا نام خبروں میں بار بار سننے کو ملتا ھے شہباز آسمان کی بلندیوں میں پرواز کرتا ھے اور شہباز شریف زمین پہ اڑتا پھرتا ھے ۔ رفتار تیز اور سفر آہستہ آہستہ ۔ ان کا دماغ انگلی اور زبان ایک ساتھ چلتے ھیں

فخرو بھائ کا نام آتے ھیں ھندی فلمی ٹائپ بھائ ذھن میں آتا ھے مگر ان کو دیکھ کر حیرت ھوتی ھے - لوگ تیس کے ھوتے ھیں تو انکل کہلانے لگتے ھیں یا لوگ چاچا جی کہنے لگتے ھیں اور وہ اسی کی دہائ کراس کرنے کے بعد بھی بھائ کہلاتے ھیں اور یہی ان کا فخر ھے

یوسف رضا گیلانی پاکستان کے لمبی مدت رھنے والے وزیرِاعظم ھیں شاید انھوں نے حسنِ یوسف کی کہانیاں کچھ زیادہ سنی ھیں اس لیے چار برس اپنی نوک پلک سجانے اور اپنا ظاہر نکھارنے میں گزارے حسنِ یوسف کے ساتھ کردار اور اللہ کی محبت ھونا بھی ضروری ھے

رحمان ملک ھمارے وزیرِ داخلہ رھے ھیں کچھ لوگوں کا خیال ھے وہ انھیں منشی بھی نہ رکھتے ۔ مگر اللہ فرماتا میں جیسے چاھتا ھوں بے حساب دیتا ھوں - دولت عزت حسن محبت اور لعنت بھی - معذرت مگر حقیقت ھے

ملک ریاض پاکستان کا ایک جانا مانا نام کچھ ان سے حسد کرتے ھیں کچھ رشک کچھ اچھا کہتے ھیں کچھ برا ۔ ان کی زندگی دو اور دو پانچ کرنے میں گزری ھے اور وہ بہت اچھا کر لیتے ھیں وہ ریاضی دان نہیں ملک ریاض ھیں


4 comments:

  1. کمال لکھا اور ایک سے بڑھ کر ایک لکھا مگر زرداری صاحب اور یوسف رضا گیلانی کے بارے میں پڑھ کر مزا آگیا۔

    ReplyDelete
    Replies
    1. سلام محمد سلیم

      بہت بہت شکریہ تبصرہ کے لیے اور حوصلہ افزائ کرنے کا

      Delete
  2. بہت عمدہ۔۔۔ سیاستدانوں کا مختصر ریویو اچھا لگا۔۔۔ آپ الطاف بھائی کو بھول گئی۔۔۔!!! ان کے بارے میں بھی کچھ لکھ دیجیے۔۔۔

    ReplyDelete
    Replies
    1. سلام عمران اور ویلکم


      شکریہ بہت بہت ۔۔۔۔۔ الطاف بھائ کو کیسے بھول سکتی ھوں یاد تو تھے مگر الطاف کا صحیح مطلب کیا ھے یہ نہیں جانتی ۔ ورنہ تو بھائ کا رشتہ سب سے پہلے ھوتا ھے -

      Delete