Tuesday, August 23, 2011

بھتہ خور اور عبرتناک کاروائ



وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی مشترکہ صدارت میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ھوا
’اجلاس میں شرپسندوں اور بھتہ خوروں کو وارننگ دی گئی کہ وہ فوری کراچی چھوڑ کر کہیں اور چلے جائیں بصورت دیگر
ان کے خلاف انتہائی سخت کارروائی کی جائے گی اور یہ کارروائی عبرتناک ثابت ہوگی۔‘

اس علان کے بعد اور سخت کاروائ کے بعد سے سب دھشت گرد دھشت کا شکار ھیں وہ سمجھ نہیں پا رھے وہ کراچی چھوڑ کر کہاں جائیں 
وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کسی خاص علاقے کا اشارہ نہیں کیا حیدر آباد جائیں یا سکھر کا رخ کریں لاڑکانہ جائیں یا رائے ونڈ کا رخ کریں یا لاھور خادمِ اعلیٰ کی خدمت میں حاضر ھو کر اپنی خدمات پیش کریں یا اسلام آباد کو آباد کریں
کراچی کے لوگوں سے بھتہ وصول کر چکے ھیں ملک میں اور بھی صعنت کار اور تاجر حضرات ھیں اور پورے سکون سے اپنے کاموں میں مصروف ھیں
بھتہ خور دوسرے شہروں میں جا کر اپنی کاروائیوں کو جاری رکھ سکتے ھیں حکومت ان کے جذبات کو سمجھتی ھے وہ جانتی ھے چور چوری سے تو جا سکتا ھے ہیرا پھیری سے نہیں کسی کی روزی روٹی پہ لات مارنا قابل ِ تعریف عمل نہیں اس لیے بھتہ خوروں کو کاروائیاں  چھوڑنے کا نہیں صرف شہر چھوڑنے کا حکم دیا گیا ھے جس طرح حکم دیا گیا ھے لگتا ھے گزارش کی گئ ھے مگر عبرت ناک کاروائ کی دھمکی کی وجہ سمجھ میں‌ نہیں  آئ روشنیوں کے شہر کو موت خوف اور دھشت کا شہر بنانے والوں کے خلاف حکومت کس طرح کی کاروائ کرنے کا ارادہ رکھتی ھے


عوام جاننا چاھتے ھیں عبرت ناک سزا سے کیا مراد ھے کیونکہ آج تک پاکستان میں کسی کو عبرت ناک سزا دی نہیں گئ عوام نے اعزاز ملتے ھوئے دیکھیں ھیں یا کسی کو سزا دینی ھو تو اسے اسپیشل طیارے میں  سعودی عرب بھیج دیا جاتا ھے یا پورے وقار کے ساتھ گارڈ آف آنر دے کر پاکستان سے رخصت کر دیا جاتا ھے ھر دور میں عبرت کا نشان بے چارے عوام ھی بنتے ھیں چند دنوں میں واضع ھو جائے گا عبرت ناک کاروائ سے کیا مراد تھی اور خون کی ھولی کھیلنے والوں کا انجام کیا ھوا امید ھے اس دھمکی کے بعد کوئ ماں کا لال کوئ بھتہ خور دھشت گرد کراچی کا رخ نہیں کرے گا اور جو کراچی میں رہ رھے ھیں وہ اب تک اپنا سامان باندھ  کر کراچی سے کوچ کرنے کا بندوبست کر چکے ھوں گے
آخر کار ھمارے وزیرِ داخلہ کا حکم کوئ کیسے ٹال سکتا ھے دنیا میں مجرموں کو سزائیں دی جاتی ھیں پاکستان میں دھمکیاں دی جاتی ھے
کچھ لوگوں کا تو خیال ھے دھمکی بھی ایسے دی جاتی ھے جیسے والدین اپنے پیارے بچوں کو سرزنش کرتے ھیں کبھی کبھی تو جان سے مارنے تک کی دھمکی دیتے ھیں کبھی ٹانگیں توڑ دینے کا بھی کہا جاتا ھے مگر نافرمان اور لاڈلے بچے جانتے ھیں وہ کچھ بھی کر لیں نہ ماں ٹانگیں توڑے گی نہ باپ جان سے مارے گا کہیں یہ عبرت ناک سزا کی دھمکی بھی کچھ ایسی دھمکی نہیں ؟؟؟
کیا ھم کچھ دنوں میں خون کی ہولی کھیلنے والوں کو سرِ عام لٹکتا ھوا دیکھیں گے ؟؟
کیا بے گناہ لوگوں کو بے دردی سے قتل کرنے والے عبرت ناک سزا پائیں گے ؟؟
یا سب دھشت گرد کچھ دن کی چھٹیاں منا کر  تازہ دم ھو کر  واپس آجائیں گے ؟؟؟

8 comments:

  1. کیا تبصرہ کریں سعدیہ جی
    اب تو کچھ لکھنا بھی اپنی بد نصیبی کا اظہار لگتا ہے

    ReplyDelete
  2. سلام فیصل بھائ --

    حکمران پارٹی ہو یا اپوزیشن ارادے تو بہت باندھتے ھیں مگر عمل کرنے کی ھمت نہیں ھوتی ۔ یا شاید عمل کرنے کی نیت ھی نہیں ھوتی

    ReplyDelete
  3. اصل ميں آہنی ہاتھ کہتے کہتے تھک گئے تھے اس لئے نيا جملہ بلکہ " بڑھک " تلاش کی ہے
    اگر بھتہ خور اور لُٹيرے ختم ہو گئے تو زرداری اينڈ کمپنی سرکاری لميٹڈ کے بينک بيلنس بڑھنا بند ہو جائيں گے

    ReplyDelete
  4. السلام اعلیکم
    یہ حکومت کی عجیب منطق ہے یا تو دہشت گردوں سے ڈرتی ہے یا ان پر خصوصی کرم نوازی ہے

    ReplyDelete
  5. سعدیہ، آپ اعزازات میں تمغے ملنا بھول گئیں۔۔۔ جو حضرت دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔۔۔ وہ حال ہی میں ایک عدد صدارتی اعزاز سے آراستہ ہوئے ہیں۔۔۔ اب یہ الگ بات ہے کہ ان کے کارنامے اعزازت کے نہیں چھتر کھانے کے ہیں۔۔۔

    ReplyDelete
  6. سلام اجمل جی


    اگر ان کے بنک بیلینس بڑھنا رک گئے تو پنچھی پردیس سدھار جائیں گے -
    آہنی ھاتھ والا جملہ پرانا ھو گیا اب بولنے میں انھیں خود کو بھی مزا نہیں‌آتا ھوگا -


    سلام مطلوب اور ویلکم

    اپنوں کو سزا دیتے ھوئے دل تو ڈرتا ھی ھے اور اپنوں پہ کرم نوازی بھی کی جاتی ھے



    سلام عمران اور ویلکم


    تمغے کے سب سے زیادہ حقدار تو یہی حضرت تھے جتنی وفا انھوں نے محترم زرداری سے نبھائ ھے اتنی تو انھوں خود سے بھی نہیں کی ھوگی - انھیں صدارتی تمغے سے نوازا گیا ھے قوم ان کو کیا تمغہ دے گی یہ تو آپ سمجھ سکتے ھیں

    ReplyDelete
  7. کیونکہ آج تک پاکستان میں کسی کو عبرت ناک سزا دی نہیں گئ عوام نے اعزاز ملتے ھوئے دیکھیں ھیں یا کسی کو سزا دینی ھو تو اسے اسپیشل طیارے میں سعودی عرب بھیج دیا جاتا ھے یا پورے وقار کے ساتھ گارڈ آف آنر دے کر پاکستان سے رخصت کر دیا جاتا ھے
    آپ ذوالفقار علی بھٹو کو بھول گئیں شائد۔۔۔۔۔۔؟

    Abdullah

    ReplyDelete
  8. یہ جماعت والے اپنے خلاف ایک لفظ نہیں سن سکتے ھیں، دوسروں پر تہمت لگانی ھو تو سب سے آگے ھوتے ھیں اور اپنے بارے میں سچ سننے کا حوصلہ بھی ان میں نہیں ھے، ھر کمنٹ ڈیلیٹ کردیتے ھیں اور باتیں کرتے ھیں حق اور سچ کی! میرے خیال سے دنیا کی سب سے بڑی بےغیرت
    و منافق
    مخلوق یہ جماعتی ھیں!

    ReplyDelete