یہ دنیا بڑی ٹھگ ھے
مبارک ھو آپ کی دو میلین کی لاٹری نکلی ھے ۔
مجھے نہیں چاھئیے
اور نیند میں فون بند کر دیا
پھر نیند میں یہ الفاظ دھرائے ۔
اور آنکھیں پوری کھل گئیں ۔ کیا دو میلین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مگر وقت گزر چکا تھا ۔ نیند کے سامنے تو کچھ بھی اچھا نہیں لگتا
سارا دن دماغ متضاد سوچوںکی آماجگاہ بنا رھا ۔ جب کوئ لاٹری بھری نہیں تو لاٹری نکلے گی کیسے
پھر سوچتی رھی کیا پتا اللہ چھپڑ پھاڑ کر دینا چاہ رھا ھو ۔
مگر اللہ چھپڑ پھاڑ کر انھیں ھی دیتا ھے جن کے چھپڑ بہت مضبوط ھوتے ھیں غریبوں کو اس لیے بھی نہیں دیتا پتا ھوتا ھے چھت اتنا بوجھ برداشت نہیں کر سکے گی
اسی رات کو ٹی وی آن کیا ایک پروگرام لگا ھوا تھا ۔ ایک عورت کینڈل لائٹ ڈنر کا اھتمام کرتی ھے شوھر کام سے آتا ھے
وہ پوچھتا ھے آج کیا کوئ سپیشل دن ھے نا تمہاری سالگرہ ھے نا میری نا ھماری شادی کی سالگرہ ھے
ھم کھانا کھا لو پھر بتاتی ھوں
کھانے کے بعد بیوی ایک خط دیکھاتی ھے جس میں مرد کے بتایا جاتا ھے اس کے چاچا جو اس کی والدہ کے کزن تھے انھوں نے اپنے خاندان سے تعلق توڑ دیا تھا اب مرنے کے قریب ھیں اپنی ساری جائداد ان کے نام کر دی ھے ایک فون نمبر دیا تھا جس پہ فون کر کے وہ مذید معلومات لے سکتے ھیں
انھوں نے وھاں فون کیا تو ھدایت ملی تین ھزار یورو بھیج دیں کاغذٰ کاروائ اور رقم کی ٹرانسفر کے لیے اتنی رقم چاھئیے تین ھفتوں تک ڈھائ میلین یورو انھیں مل جائیں گے
ڈھائ ھفتے سے ڈھائ ماہ گزر گئے مگر ان کا کوئ پتا نہیں چلا
ایسے بہت سے واقعات یہاں کچھ عرصہ پہلے ھوئے تھے
ایک دن فون آیا مبارک ھو آپ کی کار انشورنس کی فرم نے قرااندازی کی ھے جس میں آپ کی کار کا نمبر نکلا ھے آپ ڈیڑھ ھزار یورو کا پٹرول بھر سکتی ھیں مذید معلومات کے لیے اس نمبر پہ فون کریں
میں نیند میں تھی نمبر نوٹ نہیں کیا
یہ بھی فراڈ ھے لوگ نمبر پہ فون کرتے ھیں پانچ منٹ انتظار کروائیں گے پھر مختلف سوالات پوچھیں گے کوشش کریں ھے زیادہ دیر بات ھو سکے - بیس یورو فیکس فون کالز کے ھوتے ھیں ملک بھر میں جتنی چاھو بات کرو ۔ اس نمبر پہ ایک منٹ کے دو یورو ھیں جو ان کے اکاؤئنٹ میں جاتے ھیں بہت سے لوگوں کو چالیس سے ساٹھ یورو تک کا بل آیا اس نمبر پہ کال کرنے سے ------
انٹر نیٹ سبھی استعمال کرتے ھیں ڈاؤن لوڈ بھی کرتے ھیں بچے گیمز اور اکثریت گانے اور فلمیں - بہت سے لوگوں کو خط آئے
جس میں کہا گیا تھا انھوں نے غیر قانونی ڈاؤن لوڈ کیا ھے اس لیے انھیں چھ سو یورو جرمانہ کیا جا رھا ھے اگر 30 دن کے اندر انھوں نے یہ رقم جمع نہ کروائ تو کیس عدالت میں جائے گا
وکیل اور عدالت کے خرچے کا ساتھ ساتھ چھ ھزار یورو جرمانہ ھوگا ۔ مذید تحقیق کی جائے گی اگر کچھ اور بھی ڈاؤن لوڈ کیا ھوگا اس کا جرمانہ الگ ھوگا
لوگ عدالت اور کیس کے چکر میں نہیں پڑنا چاھتے - دل میں چور ھوتا ھے اس لیے چھ سو دے کر جان چھڑالیتے ھیں -
جب اس طرح کے خط ان اڈھیر عمر لوگوں کو بھی آئے جو انٹر نیٹ استعمال کرتے ۔ اگر کرتے بھی ھیں تو صرف اخبار پڑھنے کے لیے تب یہ کیس میڈیا کے سامنے آیا ۔ یہ بھی فراڈ ھے ۔
پہلے چوریاں ھوتی تھیں ۔ اب لوٹنے کے نت نئے طریقے ایجاد ھو رھے ھیں - نئے نئے واقعات سامنے آتے ھیں ۔ ھر بار طریقہ نیا ھوتا ھے ۔ کیا کیا جائے یہ دنیا بڑی ٹھگ ھے
No comments:
Post a Comment