Wednesday, October 26, 2011

زندگی اور موت


میں یہ تصویر کافی دیر تک دیکھتی رھی
کیا یہ زندگی کی سب سے بڑی حقیقت نہیں


موت ۔۔۔ منوں مٹی تلے ۔ خالی ھاتھ دنیا کا سب مال و دولت دنیا میں رہ جاتا ھے
جب کوئ کسی کو دفناتا ھے تو کیا ایک پل کے لیے اسے اپنی زندگی کی حقیقت سامنے نہیں آتی
وہ یہ نہیں سوچتا کچھ عرصہ کے بعد اس نے بھی یہیں آنا ھے
کتنا بھی جی لے
پچاس سال ۔ ستر اسی یا سو سال ۔ اس دنیا کو چھوڑ کر سب آسائیشوں کو چھوڑ کر مٹی بن جانا ھے
اس تصویر میں موجود سبھی لوگوں میں سے کتنے ھیں جن کی روح ایک پل کے لیے لرزی ھوگی ۔ مجھے کسی کے چہرے پہ کچھ نظر آرھا -
یہ قبر ھے مادرِ جمہوریت کی جنھیں کے نام سے نوازا گیا وہ پندرہ سال سے ایک زندہ لاش تھیں نہ زندوں میں نہ مردوں میں جب بھی جمہوریت کا نام آیا تو کبھی کسی نے ان کا نام نہیں سنا ان کی قربانیوں کا زکر نہیں سنا کبھی ان کی صحت یابی کی دعا کروائ گئ ۔ جب وہ زندہ تھی تو سب ایسے بھولے ھوئے تھے جب مر گئیں تو ھر کوئ ان کے گن گا رھا ھے
کیا ھی اچھا ھو جب انسان زندہ ھو تو اس کی خوبیوں کا زکر اپنی محبت کا زکر اس کے سامنے کیا جائے اس کو نوازا جائے
مگر یہ دنیا ھے ۔۔ اور ان کا تعلق تو سیاست سے تھا لگ رھا ھے ان کی زندگی سے سیاست کی گئ اور موت پہ بھی

5 comments:

  1. اِک دن پڑے گا جانا
    کيا وقت کيا زمانہ
    کوئی نہ ساتھ دے گا
    سب کچھ يہيں رہے گا
    جائيں گے ہم اکيلے
    يہ زندگی کے ميلے
    دُنيا مين کم نہ ہوں گے
    افسوس ہم نہ ہوں گے

    ReplyDelete
  2. کیا ھی اچھا ھو جب انسان زندہ ھو تو اس کی خوبیوں کا زکر اپنی محبت کا زکر اس کے سامنے کیا جائے اس کو نوازا جائے

    متفق

    احمر

    ReplyDelete
  3. سلام اجمل جی ویلکم ۔۔۔۔۔۔۔


    جانا تو سبھی نے ھے اس دنیا سے ۔ دنیا کے میلے تو چلتے رھیں گے کسی کے جانے سے دنیا نہیں رکتی ۔
    پاکستان میں جمہوریت یتیم ھو گئ ھے مادر ِ ملت کے مرنے سے ۔



    سلام اور ویلکم احمر

    شکریہ تنصرہ کرنے کا ۔۔ بلاگ پہ خوش آمدید

    ReplyDelete
  4. کاش اس قبر کے اندر زرداری صاحب ہوتے اور کوئی دوسرا بلاول اسے مٹی دے رہا ہوتا۔

    ReplyDelete
  5. سلام کاشف نصیر اور ویلکم


    بہت سے پاکستانیوں کی آرزو حسرت میں بدلتی جا رھی ھے بہت سی کاش لگتی جا رھی ھیں کاش ---------- کاش -------- کاش
    ظلم کی رسی دراز ھوتی ھے اور شیطان کی عمر اس کی آنت کی طرح لمبی ھوتی ھے

    ReplyDelete