Monday, December 21, 2009

میرا آئیڈیل ——- زرداری

بے نظیر زندہ تھی تو بس وہی دکھتی تھیں ان کے پیچھے ھاتھ باندھے کھڑے زرداری پہ کبھی نظر ھی نہیں پڑی تھی بے نظیر کی زندگی میں میں انھیں مسٹر بے نظیر کہا کرتی تھی بے نظیر کی وفات کے بعد انھوں نے پاکستان کھپے کا نعرہ بلند کیا اور سیاست میں ایسا قدم رکھا کہ ساری قوم کو کھپا دیا

پہلی بار مجھے جس بات نے ان کی طرف متوجہ کیا وہ وعدے حدیث نہیں ھوتے کا بیان تھا میں سوچا واؤ پکا ایمان والا مسلمان ھے صحیح بات ھے حدیث حدیث ھے اب زرداری کوئ کافر تو نہیں جو ایک عام بات کو حدیث کا درجہ دے دے

پھر نواز شریف کی بانھوں میں بانھیں ڈالے گانے گاتے ھوئے ایک ایک قدم آگے بڑھے جیسے شطرنج کا کھلاڑی اپنی چال چلتا ھے ایک ایک کر کے پرانے پیپلز پارٹی کے ممبرز کو ھٹاتے ھوئے خود کو ھر مقدمے سے بری کرتے ھوئے صدر کی کرسی پہ بیٹھے ان کے ساتھ ھی ملکی معیشت بھی بیٹھ گئ

خیر ان سب باتوں سے اندازہ ھوا وہ ایک زبردست سیاست دان ھیں بے نظیر کی قد آور شخصیت کے پیچھے ان کی شخصیت چھپی ھوئ تھی وہ اب کھل کر سامنے آرھی ھے ان کے بہت سے دشمن ھیں مگر وہ خاموشی اپنی چال چلتے ھیں اور اپنے قصرِ صدرات میں رھتے ھیں کسی سے کچھ نہیں کہتے جب ملک میں کوئ مشکل ھوتی ھے تو غیر ملکی دوروں پہ چلے جاتے ھیں یہ بہت ھی اچھی عادت ھے میں بھی ایسے کرتی ھوں جب کہیں کوئ لڑائ ھونے لگتی ھے چھپکے سے وہاں سے کھسک جاتی ھوں

اب جو جلتے ھوئے ملک پہ انھوں نے اجرک پھینکی ھے وہ قابل ِ تعریف عمل ھے زرداری میرے آئیڈیل ھیں دل کرتا ھے ان کا پتلا بنا کر اپنے گھر کے لان میں لگوا دوں اور دن رات دیکھا کروں

7 comments:

  1. السلام علیکم ورحمتہ اللہ۔ پہلے تو نئے بلاگ کی مبارکباد۔۔۔ دوسرا شکوہ! کب بنایا یہ بلاگ؟ ہمیں نئے بلاگ کا پتہ کیوں نہیں بتایا؟ میں تو اُسے پُرانے کو کھولتا اور جب کُچھ نہ کھُلتا تو بند کر دیتا۔

    خیر جہاں تک بات اس تحریر کی ہے تو جناب آج یہاں چالیس ڈگرسی سینٹی گریڈ درجہ حرارت ہے لیکن آپکی یہ تحریر پڑھ کر میرا درجہ حرارت مزید بڑھنے لگا ہے

    ReplyDelete
  2. وعلیکم السلام ۔۔۔۔۔ ویلکم میرے بلاگ پہ آپ میرے بلاگ کے پہلے تبصرہ نگار ھیں یہ بلاگ آپ کو کیسے مل گیا ۔ میں پاکستان گئ ھوئ تھی واپس آئ تو پتا چلا ورڈ پریس پی کے کا جنازہ نکل چکا ھے ورڈ پریس پی کے پہ بلاگ بنایا تھا اس نے گڑ بر شروع کی تو یہ دو سال پہلے بلاگ بنایا تھا مگر پھر ورڈ پریس پہ ٹکی رھی اس پہ سب تحاریر دو برس قبل کی ھیں اسی ھفتے میں کوشش کرونگی میری جو بھی تحاریر مختلف سائیٹس پہ ھیں انھیں یہاں اکھٹا کروں اگلے ھفتے سے نئ تحریر لکھنا شروع کردوں سیارہ پہ بھی ابھی اندراج نہیں کروایا ۔ دیکھتے ھیں کیا کرتی ھوں لازوال سستی نی غالب آجائے

    ReplyDelete
  3. اوہ اچھا۔۔۔ میں سمجھا کہ شائید کچھ عرصہ ہوگیا ہے اس بلاگ کو بنے۔۔۔ اوہ واہ جی تو ہم یہاں کے پہلے تبصرہ نگار ہی ہیں یا قاری بھی؟ خیر پھر تو میری جانب سے مبارکباد کا ٹوکرا وصول کریں جناب۔

    ReplyDelete
  4. بہت خوب لکھا اور بلاگ کی مبارک باد

    ReplyDelete
  5. سلام عادل بھیا ۔۔۔۔ جی آپ پہلے تبصرہ نگار سے ساتھ ساتھ شاید پہلے قاری بھی ھیں ۔۔۔۔ میری سمجھ میں نہیں آرھا میں مبارک باد کا اتنا بڑا ٹوکرا کہاں رکھوں ۔۔۔۔ بہت بہت شکریہ --



    سلام عامر شہزاد ویلکم اور شکریہ تبصرے کا

    ReplyDelete
  6. اچانک غائب ہو گئیں آپ۔۔۔۔ یہ نیا بلاگ بھی اچانک فیس بک کے بلاگر گروپ سے ظہور پزیر ہوا۔۔۔

    اچھا لکھتی ہیں۔۔۔ امید ہے کہ آپ کی تحاریر پڑھنے کو ملتی رہیں گی۔۔۔

    ReplyDelete
  7. سلام عمران ۔۔۔۔۔ ورڈ پریس دغا دے گیا ۔ سیارہ سے بھی پہلا بلاگ ھٹا دیا گیا ھے تو میں نے سوچا فیس بک پہ شیئر کر دوں ۔ سیارہ پہ اب اس بلاگ کا اندراج کروا رھی ھوں ۔ بلاگ کی دنیا سے دور تھی ۔ آج سیارہ پہ دیکھا کافی نئے لکھنے والے شامل ھو چکے ھیں جو کافی اچھا لکھ رھے ھیں
    شکریہ تبصرہ کرنے کا

    ReplyDelete