Saturday, October 13, 2012

فون یہ فون


سلام کیسی ھو
ٹھیک ھوں تم سناؤ
ٹھیک ھوں پاکستان کس کارڈ سے فون کرتی ھوں میں جس کارڈ سے کال کرتی تھی ایک سو بیس منٹ بات ھوتی تھی آج بیس منٹ میں ختم ھو گیا
ھاں پاکستان فون کال مہنگی ھوگئ ھے
اوہ

------------------------------------------

کون سی اچھی فون سروس ھے جس سے پاکستان فون کر سکیں پہلے جو 3 یورو میں بات ھوتی تھی آج دس یورو میں ھوئ ھے

ہاں پاکستانی کال اب مہنگی ھوئ ھے
 یہ زیادتی ھے
دو سو چالیس منٹ کے بجائے اب صرف چالیس منٹ ۔
یہاں پورے یورپ کے ساتھ ماریکہ اور کینڈا کی کال فری ھے
جو حضرات یہاں اکیلے ھیں ماں باپ بیوی بچے سب پاکستان میں ھیں ان پہ ظلم ھے جو پہلے روزانہ ان سے بات کرتے تھے اب ان کے لیے مشکل ھوگی


اصل ظلم تو میری دوست کے بھائ کے ساتھ ھوا ھے ابھی پیچھلے ماہ اس کی پاکستان منگنی ھوئ ھے - تازہ تازہ منگنی شدہ ھے ۔ پہلے جب فارغ ھوتا تھا تو اپنی منگیتر کو کال کرتا تھا اب جب فارغ ھوتا ھے تو نیٹ پہ بیٹھا کوئ سستی کال سروس ڈھونڈتا رھتا ھے
ظلم تو ھوا ھے

6 comments:

  1. جرمنی سے پاکستان کے لئے میں لیکا سم کارڈ سے ایک سینٹ فی منٹ فون کرتا تھا اب پانچ سینٹ ہوگیا ہے،کالنگ کارڈ بھی اب کم منٹ دیتے ہیں۔ میرے دو دوست جن کی نئی نئی شادی ہوئی ہے وہ بھی یہی دکھڑا رو رہے ہیں۔ پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ اضافہ یہاں سے نہیں بلکہ پاکستان کی طرف سے ہوا۔ باقی ملکوں کے کالنگ ٹیرف وہی ہیں صرف پاکستان کال کرنے کے ریٹ بڑھے ہیں۔

    ReplyDelete
    Replies
    1. سلام ر -خ ویلکم



      جی باقی ممالک کے کال ریٹ وہی ھیں بس پاکستان فون کال مہنگی ھوئ ھے - یہ ھماری پیاری حکومت کی دیارِ غیر میں بسنے والے پاکستانیوں پہ خاص مہربانی ھے - ھمیں بھی تو پاکستان میں ھونے والی مہنگائ کا کچھ احساس ھونا چاھئیے ۔۔۔ شکریہ حکومت ِ پاکستان

      Delete
  2. آگے آگے دیکھیے۔ ابھی تو ایک سال پڑا ہے اور بھی :)

    ReplyDelete
    Replies
    1. سلام علی اور ویلکم


      ایک سال ؟؟؟ کچھ لوگ تو خوشخبری سناتے ھوئے پائے جاتے ھیں اگے پانچ سال بھی انھیں مہربان حکومت کے ھیں ۔ فلم ابھی باقی ھے
      تبصرہ کرنے کا شکریہ

      Delete
  3. سکائپ کا استعمال کیا جائے تو کیسا ہے۔بیرون ملک مقیموں کیلئے تو اسکا استعمال آسان ہو شائد لیکن پاکستانیوں کیلئے توڑا مشکل ہوگا۔

    ReplyDelete
    Replies
    1. سلام درویش خرسانی ویلکم


      اسکائپ بہترین ھے بات کرنے کے لیے ۔ اگر آپ نے کال کرنی ھے تو وائیبر بہت اچھا ھے ۔ وڈیو چیٹ کرنے کے لیے ٹاگو بہترین ھے مگر مسلہ پاکستان کا ھے وہاں سب کے پاس نیٹ اور انڈروئیٹ فون نہیں ھیں
      تبصرہ کرنے کا شکریہ

      Delete