Tuesday, October 16, 2012

بے غیرت سے معذرت







نیٹ پہ اسلام کے دیوانے اپنے مسلمان ھونے کا ثبوت دینے کے لیے مختلف تصاویر شئیر کرتے رھتے ھیں آج یہ تصویر دیکھی تو بے اختیار ھنسی آئ اور اپنے قہقہے کو روک نہ سکی ۔ لوگ نجانے کیا سوچتے رھتے ھیں اپنا بہت سا وقت ایسے کاموں میں صرف کرتے ھیں


تصویر دیکھ کر بتائیں آپ آج کے مرد ھیں کیا گزرے ھوئے کل کے مرد
بلکہ اس تصویر کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ لوگوں کو پتا چل سکے آپ ایک اچھے مسلمان اور غیرت مند مرد ھیں ورنہ لوگ آپ کو بے غیرت سمجھیں گے




10 comments:

  1. تصویر پر لکھا ہے "صرف" غیرت مند مرد شئیر کرے ۔ ۔مگر آپ کا نام تو عورتوں جیسا ہے !۔
    دوسری بات یہ ہے کہ ۔ کیا اس دنیا میں مسلمان عورتیں نہیں رہتی ہیں جن کی پہچان کے بارے کچھ نہیں لکھا ہے کہ کل کی مسلمان عورت کیسی تھی اور آج کیسی ہو گئی ہے ۔ محمداحسن


    ReplyDelete
    Replies
    1. سلام محمد احسن ویلکم


      نیِٹ پہ بہت سی تصاویر شئیر کی جاتی رھتی ھیں جن میں بتایا جاتا ھے مسلمان خواتین کیسی ھوتی ھیں یا کیسی ھونی چائیے - تبصرہ کرنے کا شکریہ

      Delete
  2. اپنے ملک میں غیرت کا مطلب ہر کوئی اپنی مرضی کا لیتا ہے ۔ کسی کی غیرت نیم عریاں عورت کو دیکھ کر جاگتی ہے تو کسی کی اس مشورے پر کہ "جسم ذرا مناسب طریقہ سے ڈھانپ لیجئے"۔

    ReplyDelete
    Replies
    1. سلام افتخار اجمل جی


      میرے دل میں اکثر یہ سوال آتا ھے جب بھی میں یہ لکھا ھوا دیکھتی ھوں یا کہی پہ سنتی ھوں ۔ اس کی غیرت جاگ گئ ۔ یہ غیرت سوئ کیوں ھوتی ھے جو کبھی کبھی جاگتی ھے -
      تبصرہ کرنے کا شکریہ

      Delete
  3. Replies
    1. سلام اور شکریہ درویش خراسانی

      Delete
  4. Replies
    1. سلام اور شکریہ ڈاکٹر جواد احمد

      Delete
  5. نا معلوم یہ کون سے کل کا ذکر ہے۔ کیونکہ دو طرح کے لوگ تو ہر ہر زمانے میں رہے ہیں۔ اپنے نفس، اپنی خواہش ہی کی پیروی کرنے والے اور دوسرے وہ جو خیر اور شر کی تمیز کر کے، اپنے خالق کے احکامات کے مطابق زندگی بسر کرنے کو ترجیح دیتے رہے۔
    اور آج بھی یہ دونوں اقسام موجود ہیں۔ رہتی دنیا تک رہیں گی۔
    نہ تو یہ ہے کہ پہلے وقتوں میں سب ہی بائیں تصویر والے جیسے تھے اور نہ ہی آج ایسا ہے کہ سب کے سب ہی دائیں والے جیسے بن گئے ہیں۔

    ReplyDelete
    Replies
    1. سلام احمد عرفان ویلکم


      آج بھی معاشرے میں برائیاں پائ جاتی ھیں ماضی میں بھی تھی اور ھمیشہ رھیں گی شیطان کو تو قیامت تک کی مہلت دی گئ ھے ۔ مگر گزرا ھوا کل اکثر حسین لگتا ھے شاید اس لیے ھم نے اس دور میں زندگی نہیں گزاری ھوتی
      شکریہ آپ کے تبصرے کا ۔۔۔۔

      Delete