Tuesday, October 9, 2012

خالص سجدہ





میں نے ابھی یہ تصویر دیکھی ۔۔ دیکھ کر سوچنے لگی کتنا مخلص اور خالص ھے اس بچے کا سجدہ ۔۔۔ بنا کسی لالچ کے بنا کسی خواہش کے بنا کسی گلے شکوے کے بے غرض ھے اس بچے کا سجدہ ۔۔ نہ یہ جتا رھا ھے اس نے ابھی تک اللہ کی کتنی عبادت کی ھے اور ایک اللہ ھے اس نے ابھی تک اس کی خواہش پوری نہیں کی -----

نہ یہ بچہ یہ جتا رھا ھے کہ اس نے جتنی بھی عبادت کی ھیں اس کا بدلہ جنت میں ضرور ملنا چاھیے -- دنیا کی ڈھیروں خواھشیں آرزوئیں ۔۔ پھر کئ مصروفیات جن کی وجہ سے نماز بھی جلدی جلدی ادا کی جاتی ھے ۔۔۔

بچے مسلمان ھوتے ھیں ماحول انھیں شعیہ سنی بریویلی دیوبندی بناتا ھے ۔۔ ان کے دلوں میں مذھبی تعصب بھر جاتا ھے ۔ کون سا فرقہ کون سے مسلک کے لوگ کافر ھیں یا واجب القتل ھیں

کبھی سندھی بلوچی پٹھان اور پنجابی بنا دیتا ھے اور کبھی ذات کی اونچ نیچ کون گیلانی ھے کون راجپوت کون ملک  -- پھر جب بڑا ھوتا ھے تو پتا چلتا ھے وہ جاگیر دار ھے باقی کمی کمین ھیں  نیچ ذات کے لوگ وہ کتنا اعلیٰ ارفع ھے ایک بڑے رتبے والا اور اپنے رتبے اور مقام کو برقرار رکھنے کے لیے اسے دل میں نفرت کو زندہ رکھنا ھوگا نہیں تو ان جیسا ھو جائے گا ۔۔۔۔۔

کتنے خانوں میں نفرت بھری جاتی ھے تہہ در تہہ پوری زندگی وہ نفرتیں نبھاتے ھوئے گزار دیتا ھے - خالص انسان بننے کا وقت کب ملتا ھے وہ انسان جو اللہ نے بنایا تھا - ھم ان سب لوگوں کو دیکھتے ھیں جو دنیا کے رنگ میں رنگے ھوئے ھوتے ھیں اللہ کا بندہ کون ھے ؟؟؟


مسلمان تو بچے ھوتے ھیں بڑے ھو کر تو سب ایک دوسرے کی نظر میں کافر بن جاتے ھیں - پتا نہیں اللہ کی نظر میں کون کیا ھے مسلمان ھے یا کافر  ---

خالص سجدے تو بس بچوں کے ھوتے ھیں پھر تو دنیا جکڑ لیتی ھے اپنے بس میں کر لیتی ھے اور پھر آخری سانس کے ساتھ آزادی ملتی ھے جسم تو تابوت میں قید ھو جاتا ھے اور روح آزاد ھو جاتی ھے اور روح بھی وہ جو دنیا کی آلودگیوں میں لتھڑی ھوئ روح

8 comments:

  1. کیا آپکے نو سو چوہے پورے ہوگئے جو اللہ رسول کی باتیں شروع کردی ہیں؟ :))

    ReplyDelete
  2. یہ بچہ تو بڑوں کی نقالی کر رہا ہے اسے کیا معلوم کہ سجدہ کیا ہوتا ہے اسکے معنی کیا ہوتے ہیں۔ ایک ہندو کا بچہ اپنے دیوی دیوتاءوں کے آگے پڑا ہوتا ہے۔ خالص جذبہ، اسے جان لینے کے بعد بنتا ہے لا علمی میں نہیں۔ اس لئے سجدہ بھی کسی انسان کے عقل اور شعور سے جان لینے کے بعد ہی وجود میں آتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بچوں پہ گناہ اور ثواب عائد نہیں ہوتا۔

    ReplyDelete
    Replies
    1. سلام عنیقہ اور ویلکم


      بچی صرف بچہ ھوتا ھے ایک خالص انسان ۔ ھندو مسلمان تو بعد میں بنتا ھے ۔ ایک مسلمان بچہ سجدہ کرے یا ھندو بچہ بھگوان کے سامنے ھاتھ جوڑے اس کے دل میں کوئ غرض نہیں ھوتی کوئ برتری کسی اونچ نیچ کا خیال نہیں ھوتا نہ کوئ لالچ ۔۔۔۔
      عقل و شعور آجانے کے بعد بھی ھر کسی کو خالص سجدہ نصیب نہیں ھوتا

      Delete
  3. سلام ڈاکٹر جواد اور ویلکم


    آپ کا تبصرہ پڑھ کر بہت ھنسی ۔ میری کون سی تحریر پڑھ کر آپ کو نو سو چوھوں کا خیال آیا
    تبصرہ کرنے کا شکریہ

    ReplyDelete
    Replies
    1. میرے تبصرے کو سنجیدگی سے نا لینا کا شکریہ۔
      میری تو عادت ہے معزز خواتین سے فضول باتیں کرنے کی۔
      ویسے آپکے نام کے آگے جو سحر لگا ہوا ہے اس سے دھوکہ کھا گیا تھا۔

      Delete
    2. لگتا ھے آپ نے میرے تبصرے کا سنجیدگی سے لے لیا
      آپ کو اپنی عادت کا پتا ھے اتنا کافی ھے
      خود شناسی بہت اچھی بات ھے

      Delete
  4. سلام احمد عرفان شفقت

    بہت بہت شکریہ تصویر پسند کرنے کا

    ReplyDelete