Thursday, May 23, 2013

پیارے ھم وطنو




پیارے ھم وطنو ۔ ھمیں ھمارے وعدے یاد نہ کروائے جائیں ۔ ھم صرف یہ بتانا چاھتے ھیں قومی خزانہ خالی ھے ھم جوشِ خطابت میں نجانے کیا کیا وعدے کر بیٹھے اور لوگوں نے یقین کر لیا ۔ پتا نہیں لوگ سبق حاصل کیوں نہیں کرتے - کیا پیچھلے پانچ سال میں سمجھ نہیں پائے وعدے قرآن و حدیث نہیں ھوتے اور لوگ پھر ھر وعدے پہ ایمان لے آتے ھیں -

ھم نے یہ نہیں کہا ھم وعدے پورے نہیں کریں گے ۔ ھم وعدے پورے کریں گے ابھی تو حلف بھی نہیں اٹھایا اور عوام کی فرمائیشیں شروع ھو گئیں ۔ پیسے کہاں سے آئیں گے پندرہ  لاکھ کی تو شیروانی بننی دی ھے آخر ملک کی عزت کا سوال ھے یادگار تقریب ھوگی تیسری بار وزیرِ اعظم بننا کوئ مذاق نہیں دنیا کی کئ ممالک میں تقریب دیکھائ جائے گی ۔ عوام کے مسائل بھی حل ھو جائیں گے - ویسے تو اب تک عوام کو ان سب کا عادی ھو جانا چاھئیے - مسائل کے ساتھ سمجھوتا کر لیا جائے تو زندگی آسان ھو جاتی ھے


ھم نے بھی کئ بار سمجھوتا کیا ۔ جیل کاٹی ۔ ملک چھوڑا سمجھوتا کیا جدہ رھے - ملک واپس آنے کے لیے سمجھوتا کیا ۔ پھر جمہوریت قائم رکھنے کے لیے سمجھوتا کیا اپوزیشن سے فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا کیا یہ سمجھوتے صرف اور صرف قوم کے وسیع تر مفاد کے لیے کیے ۔ قوم کو بھی چاھئیے وہ بھی سبق حاصل کرے اور سمجھوتا کرنا سیکھے ورنہ ان کے لیے اور ھمارے لیے مسائل پیدا ھوں گے مسائل حل نہیں ھوں گے


ھم نے قوم سے وعدہ کیا تھا ھم شریف لوگوں کو سامنے لائیں گے قوم دیکھ لے ھم نے اپنا وعدہ پورا کیا ھے ۔ ان کا وزیرِ اعظم بھی ایک شریف بن رھا ھے اور سب سے بڑے صوبے کا وزیرِ اعلیٰ بھی ایک شریف ھے ۔ حمزہ شریف بھی ھے ماشاء اللہ اور بھی بہت سے ھامرے خاندانی نامی گرامی لوگ شریف ھیں - ھم حلفیہ کہہ سکتے ھیں ھم شریف ھیں ھمارے باپ دادا بھی شریف تھے ۔۔ نام کے  اگر کوئ چاہے تو برتھ سر ٹیفکیٹ چیک کر سکتا ھے


پیارے ھم وطنو ۔ صبر کا پھل میٹھا ھوتا ھے ۔ دیکھیں زرداری کے عہد میں آپ لوگوں نے صبر کیا اللہ نے اس کا اجر ھماری شکل میں دیا ۔ اب پھر صبر کریں ۔ مشرف کا آٹھ سالہ دور بھی صبر سے گزارا اب اتنے بے صبرے کیوں ھو رھے ھیں اللہ ایک نہ ایک دن آپ کی بھی ضرور سنے گا ۔ آپ سے حلف برداری کی تقریب کے بعد بات ھوگی مجھے کچھ دیر ھلف برداری کی تقریب کا سہانا سپنا دیکھنے دیں ۔۔۔۔۔۔ تخلیہ ------

11 comments:

  1. پنجابی میں کہتے ہیں
    “ ہور چوپو “

    ReplyDelete
    Replies
    1. سلام ناصر بابو ویلکم

      ویسے اس کو سیاست بھی کہتے ھیں - پاکستانی سیاست

      Delete
  2. پنجابی میں کہتے ہیں
    “ ہور چوپو “

    ReplyDelete
  3. ویسے پہلے کونسا انقلاب لے آئے ہیں جو اب کچھ نیا کریں گے۔

    ReplyDelete
    Replies
    1. سلام محمد ریاض شاھد

      پہلے کچھ نہیں کیا ۔ ھو سکتا ھے تیسری باری کو اللہ کی رحمت سمجھ کر نیک نیتی سے کچھ کرنے کی کوشش کریں ۔ یقین تو نہیں مگر امید اچھی رکھنی چاھیے

      Delete
  4. زخموں پر نمک پاشی ۔

    :(

    ReplyDelete
    Replies
    1. سلام مانی فانی

      سچ کڑوا ھوتا ھے

      Delete
  5. خدا نے آج تک اُس قوم کی حالت نہیں بدلی
    نہ ہو خیال جس کو خود اپنی حالت بدلنے کا
    علامہ صاحب نے یہ شاید سورت 13 الرعد آیت 11 کا ترجمہم کیا تھا

    ReplyDelete
    Replies
    1. سلام اجمل جی


      اگر آپ کو دو برے لوگوں میں سے کسی ایک کو چننا ھو تو آپ جو کم برا ھوگا چنے گے ۔ پاکستانی عوام کے پاس چوائس کون سی ھے ۔ الیکشن شفاف نہیں ھوتے ۔ نہ سب لوگوں کو ووٹ کی اھمیت کا پتا ھے ۔ ذات برادری اور شخصیت پرستی سے نکلیں گے تو کچھ ھو سکتا ھے اپنی حالت بدلنے کی سب کوشش کرتے ھیں ۔۔ مگر ایمانت کے بغیر اس لیے کامیاب نہیں ھوتے

      Delete
  6. وہ ایک شریفنی بھی تو ہے
    اسکا ذکر تو کرا نہیں
    جسکے ڈھائی کنال کے خوبصورت چہرے سے متاثر ہو کے لوگوں نے ووٹ ڈالے :ڈ

    ReplyDelete
    Replies
    1. سلام ڈفر ویلکم


      اس شریفنی کا نام لینے لگی تھی مگر اس کے نام کے ساتھ نواز لگا ھوا ھے ۔ اس لیے اس کا ذکر نہیں ھوا ۔ کچھ اندازہ ھو رھا ھے آپ نے کسے ووٹ دیا

      Delete