Thursday, October 11, 2012

ھم سب بکے ھوئے ھیں






مسلمانوں جاگو ۔ تم کب جاگو گے ۔ دیکھو یہ دجالی طاقتیں ھیں سمجھو
غور کرو ملالہ زخمی ھوتی ھے تو فوراً ھیلی کاپٹر آجاتا ھے اسے ایک اچھے ھسپتال میں داخل کروایا جاتا ھے میڈیا اس خبر کو بار بار نشر کر رھا ھے یہ دجال کے ھاتھوں بکے ھوئے لوگ ھیں طالبان کو پوری دنیا میں بد نام کرنے کے ایک سازش ھے


ارفع کریم کوما میں چلی گئ ۔ وہ کیا تھی پھر لوگوں کو پتا چلتا ھے ھر چینل پہ ایک ھی خبر چلتی ھے اور چلتی جاتی ھے
بہت سے لوگ اس سے پہلے نہیں جانتے پاکستان میں کوئ ارفع کریم بھی بستی ھے میڈیا ارفع کریم کے خاندان پہ ٹوٹ پڑتا ھے ۔ وہ کیا سوچتی تھی اس کے کیا عزائم تھے وہ کیا کرنا چاھتی تھی - ھر سیاست دان کو اس میں اپنی بچی نظر آنے لگتی ھے ۔ ارفع کریم کی خبر بریکنگ نیوز بن جاتی ھے ۔ وہ طالبان کی وجہ سے کومے میں نہیں گئ تھی پھر میڈیا اس خبر کے پیچھے کیوں تھا ؟؟ کون سی دجالی طاقتیں اس خبر کو بار بار چلوا رھی تھیں ؟؟؟


ایک لڑکا کچرا چنتا ھے اور امتحان میں نمایا کامیابی حاصل کرتا ھے ایک چینل پہ خبر چلتی ھے پھر دوسرا چینل میدان میں آجاتا ھے پھر ایک کے بعد ایک ۔ ایک اینکر پرسن اسے اپنے پروگرام میں بلاتا ھے دوسرا پیچھے کیوں رھے وہ بھی ایک پروگرام کرتا ھے ۔ جب میڈیا پہ خبر گرم ھو تو سیاست دان پیچھے کیسے رہ سکتے ھیں سیاست چمکانے کا ایک بہترین موقعہ خبروں میں آنے کا سنہری موقعہ کیسے گنوایا جا سکتا ھے بیان دئیے جاتے ھیں جیسے ان کی وجہ سے بچہ کامیاب ھوا ھے

صوبائ حکومت ایک لاکھ کا اعلان کرتی ھے تو وفاق کی طرف سے دو لاکھ کا اعلان ھوتا ھے پیسے کسی نے اپنے پلے سے نہیں دینے ھوتے بولیاں لگنی شروع ھو جاتی ھیں ھر کوئ سر توڑ کوشش کرتا ھے کہ وہ ثابت کرے وہ عوام کی حقیقی نمائندہ ھے ۔اور حقیقی نمائندے ایک پل کے لیے بھی یہ نہیں سوچتے ھزاروں اعلیٰ ذھن کچرا چننے میں مصروف ھیں انھیں کوئ اسکول میں داخل کروانے والا نہیں ھوتا وہ ان کے لیے بھی کچھ کریں

خبر کوئ بھی ھو مرچ مصالحے کے ساتھ پیش کی جاتی ھے اگر مصالحہ نہ ڈالا جا سکتا ھو تو عوام کو جذباتی کرنے کی کوشش کی جاتی ھے ایک جوان لڑکا کسی بے نام گولی کا شکار ھو جاتا ھے ایک چینل والے اس کے گھر پہنچ جاتے ھیں بوڑھے باپ سے پوچھا جاتا ھے جب وہ لاش کی شناخت کے لیے گئے تو ان کے کیا جذبات تھے ایک بے بس ماں سے پوچھا جاتا ھے جب لاش گھر آئ تو اسے کیا محسوس ھوا ۔ میت پہ آنے والے لوگوں کو سرسری سا دیکھایا جاتا ھے جو عورت سینہ پیٹ رھی ھو اس کا کلوز اپ لیا جاتا ھے جو بین کر رھی ھو اس پہ کیمرہ ٹھہر جاتا ھے خبر چلتی ھے اس  اینگل سے کوئ اور چینل نہیں دیکھا رھا ریٹنگ بڑھتی ھے ۔ ایک جوان بیٹے کے مرنے کے بعد گھر والوں کا کیا حال ھوتا ھے اس سے کسی کو کوئ دلچسپی نہیں ھوتی


ھم نیوز چینل لگاتے ھیں ایک خبر صبح چلتی ھے دوپہر کو ٹی وی آن کرتے ھیں پھر وہھی خبر شام کو پھر وہی خبر ھم بور ھو جاتے اور چینل بدل دیتے ھیں اگر کوئ نئی خبر ھو تو ھاتھ رک جاتا ھے ورنہ چینل بدل جاتا ھے ۔ درجنوں نیوز چینل ھیں اتنی نیوز کہاں سے آئیں نیوز بنانی پڑتی ھیں چوبیس گھنٹے چینل چلانا ھے اچھی ریٹنگ بھی چاھئیے مقابلہ سخت ھے - کوئ خبر ھو سب ھاتھ دھو کر اس کے پیچھے پڑ جاتے ھیں سیاست دانوں کو اپنی سیاست کی فکر ھے چینل والوں کو اپنے چینل کی فکر ۔ مذہبی تنظیمیں انھوں نے بھی اپنی دکانداری چلانی ھے ۔ دجالی فتنے سے ڈرایا جاتا ھے ھر طرف سازشوں کا ذکر ھوتا ھے - جن کی سوچ ھم سے ملتی ھے وہ مسلمان ھیں جو ھماری سوچ سے اتفاق نہیں کرتا وہ ھنود و یہود کا یجنٹ ھے ۔ دجال کا آلہ کار ھے وہ بکا ھوا ھے

ھم کتنے معصوم ھیں دجالی طاقتیں ھمیں خرید رھی ھیں ھمارے سیاست دانوں کو ھمارے ٹی وی چینلز کو ھمارے اینکر پرسن کو ھمارے اخبارات کو - وہ خرید رھے ھیں اور ھم اتنے اللہ لوک ھیں بکتے چلے جا رھے ھیں ان کی ھر سازش کامیاب ھو رھی ھے اور ھم ؟؟؟ ایک ارب سے زائد مسلمان دماغ کیا کر رھے ھیں ؟؟؟
ھم اپنے خلاف شازشوں میں مصروف ھیں ایک ملک دوسرے ملک کے خلاف
ایک تنظیم دوسری تنظیم کے خلاف
ایک فرقہ دوسرے فرقے کے خلاف
ھم ایک دوسرے کو کافر ثابت کرنے میں مصروف ھیں اور خود کو سچا مسلمان سمجھتے ھوئے اس امید پہ ھیں اللہ کوئ معجزہ دیکھائے حالات اپنے آپ ٹھیک ھو جائیں ھم کچھ نہ کریں
ھم بکے ھوئے ھیں ھم سب بکے ھوئے ھیں

11 comments:

  1. Don't Taliban Dajal Ka Bayan Bazoo Hyn, AMERICA and ISRAEL ISLAM Ko Badnam, Wehshi or Darinda Mazhab Sabit Krny Ky Liye TALIBAN Ko Istemal Ker Rahy Hyn....

    Ye Khuli Haqiqat Hy Ky Taliban Ko AMERICA Ny RUSSIA Ky Khilaf Janam Diya or Aj Bhi TALIBAN America Ko Sirf Dikhaway Ki Dhamkiyan Dety Hyn Jab Ky Qatal MUSALMANO Ko Kerty Hyn..... Kya Waja Hy Ky Media Un AMERICAN Think Tanks Ko Ehmiyat Nai Deta Jo Ye Baat Kerty Hyn Ky Taaliban Ik AMERICAN Funded Organization Hy.... or 9/11 ISRAELI Plan Tha....

    ReplyDelete
    Replies
    1. سلام کاشف جاوید ویلکم


      کچھ لوگ طالبان کو ھی سچے مسلمان سمجھتے اور ثابت کرنے کے لیے دن رات لگے رھتے ھیں ۔ اور کچھ لوگ طالبان کو امریکی ایجنٹ مانتے ھیں ۔ جو پاکستان کے خلاف کاروائ کرتے ھیں وہ کوئ بھی ھوں پاکستان کے دوست نہیں ھو سکتے ۔ میر جعفر اور میر صادق ھر دور میں ھوتے ھیں

      Delete
  2. بہت عمدہ ۔۔۔۔۔ آپ نے ایک عام پاکستانی مسلمان کے حقیقی جذبات کی ترجمانی کی ہے

    ReplyDelete
    Replies
    1. This comment has been removed by the author.

      Delete
    2. سلام ڈاکٹر جواد

      شکریہ ---- عام پاکستانی مسلمان کے جذبات کافی متضاد ھیں ۔ دو انتہاؤں پہ کھڑے ھوئے ھیں لوگ

      Delete
  3. طاقتور اپنی طاقت اور اجارہ داری برقرار رکھنے کے لئے پیسہ،طاقت اور سازش سبھی حربے استعمال کرتا ہے ۔ یہ کوئی ایسا لمبا چوڑا فلسفہ نہیں ہے جو کسی کے سمجھ نہ آسکے۔

    لیکن یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ جس بچی کو بنیاد بنا کر آپ نے اپنی علمیت کا رعب جھاڑا ہے، اس کے لئے ہمدردی کے دو بول لکھنے کی آپ کو توفیق نہیں ہوئی۔

    ReplyDelete
    Replies
    1. سلام کاشف ویلکم


      طاقتور اپنی طاقت اور اجارہ داری برقرار رکھنے کے لئے پیسہ،طاقت اور سازش سبھی حربے استعمال کرتا ہے لیکن کیا ضروری ھے کمزور استعمال ھوتا رھے ؟؟
      کاشف لگتا ھے آپ نے بلاگ غور سے نہیں پڑھا ۔ میرے لکھنے کا مقصد ھمارے میڈیا کا رویہ ھے جس رخ کی ھوا ھو اسی طرف چل پڑتے ھیں غلط صحیح نہیں دیکھتے نہ حقیقت سے پردہ اٹھانا ان کا مقصد ھوتا ھے -
      ملالہ کو اس وقت ھمدردی کی دعاؤں کی ضرورت ھے اور میری دلی دعائیں اس کے ساتھ ھیں

      Delete
  4. پاکستانی عوام میڈیا کے سحر میں لاپتہ ہو چکے ہیں۔ چوبیس گھنٹے ٹیوی دیکھ دیکھ کر لوگ مخبوط الحواس ہو چکے ہیں۔ جس کے پاس آٹا تک نہیں اس کے گھر بھی کیبل ہے۔ دس کروڑ کے بنگلے میں رہنے والی پڑھی لکھی فیملی بھی وہی چینل دیکھ دیکھ کر زندگی گزار رہی ہے جو چینل جھگیوں می رہنے والے تعلیم سے نابلد لوگ دیکھتے رہتے ہیں۔ میڈیا نے سب کو ایک ہی سطح پر لا کھڑا کیا ہے۔ سب کی مت مار دی ہے۔ حکمران اور سیاست دان تو جو ہیں سو ہیں، پبلک خود کی راندہ درگاہ ہو چکی ہے۔دن رات عقل پر بیٹھ کر ٹیوی دیکھتے رہو۔ کمال زندگی ہے۔

    ReplyDelete
    Replies
    1. سلام احمد عرفان


      ایک عام پاکستانی کو میڈیا نیوز میں بس اتنی دلچسپی ھے تبدیلی کب اور کیسے آئے گی فوج آنے پہ خوش ھوتے پھر جانے پہ خوش ھوتے ھیں پھر جمہوریت کے پیچھے بھاگتے ھیں ٹی وی تو سبھی دیکھتے ھیں مگر سب کا نقطہ نظر ایک نہیں ھوتا پاکستان میں کیبل دیکھنے والے بہت سے لوگ اور جھگیوں میں رھنے والے ڈرامے اور فلمیں دیکھنا زیادہ پسند کرتے ھیں ایک ایسی زندگی جو انھیں میسر نہیں ھوتی

      Delete
  5. کیا ہمیں مٹ جانے کے بعد سمجھ آئے گی ؟ ہمارا یہ حال ہو چکا ہے کہ اپنے ذہن کا استعمال چھوڑ دیا ہے جو ذرائع ابلاغ کہتے ہیں اسے سچ سمجھ لیتے ہیں ۔ اب یہ ملالہ والی خبر کو ہی لیجئے ۔ شازیہ جو ملالہ کے ساتھ زخمی ہوئی اس پر کیا بیت رہی ہے کوئی جانتا ہے ۔ اُسے ملالہ کے ساتھ ہی پشاور کیوں نہ لیجایا گیا ؟ جب اس کی حالت زیادہ بگڑی تو پشاور لیجایا گیا

    ReplyDelete
    Replies
    1. سلام افتخار اجمل جی


      جو نظر آتا ھے لوگ اسے ہی سچ سمجھنے لگتے ھیں جھوٹ سو پردوں میں چھپا رھتا ھے -
      پاکستان میں جس کا نام ھوتا ھے اسے ھی اہمیت دی جاتی ھے بی بی کے ساتھ کتنے زخمی ھوئے اور کتنے جان سے گئے تھے ۔ بی بی آج بھی زندہ ھے اور باقی زندہ بچ جانے والے زخمی کس حال میں زندہ ھیں کس کو خبر ھے
      تبصرہ کرنے کا شکریہ

      Delete