Thursday, May 16, 2013

چینی اور پاکستانی








پاکستان کے ایک گھر میں ایک چوہا نکل آیا کوئ صوفے پہ چڑھ بیٹھا کوئ بیڈ پہ - سارا دن ڈر کے چاروں طرف دیکھتے رھے کیا پتا چوہا کہاں سے پھر آ جائے ۔ چوہا شیر بن گھوم رھا تھا ۔ اور سب گھر والے چوہے بنے ھوئے تھے جیسے چوہا انھیں کھا جائے گا


چین میں پتا چلا گھر میں چوہا ھے سب گھر والے خوش ھو گئے خاتونِ خانہ نے فوراً فرائ پین چولہے پہ رکھ دیا صاحب اور بچے چوھے کو پکڑنے کے لیے بھاگ دوڑ کرنے لگے چوہا چھپنے کے لیے یہاں وہاں بھاگنے لگا اگر نا بھاگا تو ڈنر کے کھانے میں وہ بھی شامل ھوگا مگر وہ کھانے کی ڈش  میں ھوگا


پاکستان میں لوگ پولیس سے بہت ڈرتے ھیں مگر اتنا نہیں جتنا کتے سے ڈرتے ھیں آوارہ کتے سے ایسے بچ کر گزرتے ھیں بھوکا نہ ھو کہیں کاٹ نہ کھائے ۔ چین میں کتے انسان کے پاس سےڈر کر گزرتے ھیں کہیں بھوکا نہ ھو کاٹ نہ کھائے

چینی ھر وہ چیز کھاتے ھیں جسے وہ چبا سکتے ھیں اور جسے نہیں چبا سکتے اسے پیس کر کھا لیتے ھیں - ھر وہ چیز کھاتے ھیں جس میں وٹامینز ھوں چاھے وہ کیڑے مکوڑے ھی کیوں نہ ھوں - سی فورڈ  میں فیش کے ساتھ سمندر میں اگے ھر سبزے کو بھی کھا جاتے ھیں

اگر چینی لوگوں کو یقین ھو جائے گورے وٹامینز سے بھر پور ھوتے ھیں تو کچھ عرصے بعد گورے صرف تاریخ کی کتابوں اور کہانیوں میں نظر آئیں گے


پاکستانی مانتے ھیں کوے گدھے اور مردار جانور حرام اور مکروہ ھوتے ھیں اس لیے وہ خود نہیں کھاتے ۔ ذبح کر کے دوسروں کو کھلا دیتے ھیں ۔ قرآن و حدیث میں واضع طور پہ کھانے کی ممانعت کی گئ ھے دوسروں کو کھلانے کی کوئ واضع آیت لوگوں کے علم میں نہیں ان کے خیال میں وہ کوئ غیر اسلامی کام نہیں کر رھے ان کا اسلام ان کے خیال میں محفوظ ھے - پاکستان میں کچھ لوگ گوشت ایسے کھاتے ھیں جیسے کوئ ثواب کا کام ھو ۔ غریب سے غریب انسان بھی کوشش کرے گا مہینے میں ایک بار تو گوشت ضرور کھائے چاھے اس کے لیے پورا ھفتہ فاقہ کرنا پڑے


چینی دنیا میں ھونے والی ھر ایجاد کی کاپی کر کے میڈ ان چائنا کا اسٹیکر لگا کر فخر سے بیچ دیتے ھیں اور پاکستانی اپنی ملک کی بنی ھوئ اشیاء پہ میڈ ان چائنا کی مہر لگا کر فخر سے بیچ دیتے ھیں خریدنے والے بھی خوشی خوشی خرید لیتے ھیں کہ وہ امپورڈیڈ چیز خرید رھے ھیں

چینی لوگوں کی آنکھیں کھولی ھوں تو لگتا آنکھیں بند ھیں مگر وہ سب کچھ دیکھ رھے ھوتے ھیں اور پاکستانیوں کی آنکھیں کھلی ھوں تو لگتا ھے سب دیکھ رھے ھیں مگر وہ کچھ نہیں دیکھ رھے ھوتے یا دیکھتے ھیں مگر کچھ سمجھتے نہیں


چین میں ماں باپ دونوں مل کر ایک بچہ پالتے ھیں ۔ پاکستان میں ماں باپ درجن بھر بچے پالتے ھیں ۔ پھر درجن بھر بچے مل کر بڑھاپے میں ماں باپ کو نہیں پال سکتے

10 comments:

  1. سُنا ہے آجکل امریکہ میں بھی لوگ کیڑے مکوڑے کھاتے ہیں ۔ یورپ میں تو کیڑے کھاتے میں نے دیکھا بھی تھا بہت مزے لے کر کھا رہا تھا حالانکہ مہنگے تھے

    ReplyDelete
  2. سلام اجمل جی


    امریکہ کا تو پکا نہیں پتا مگر افریقہ میں مکوڑے ھی نہیں سنڈیاں تک کھا جاتے ھیں چین میں سانپ اور بچھو روسٹ کیے ھوئے ملتے ھیں ۔ بندر کا دماغ نکال لیتے ھیں اور بندر زندہ ھوتا ھے یہ وڈیو دیکھی تھی -
    اقوام ِ متحدہ کے ادارہ صحت خواراک کی رپورٹ گذشتہ دنوں پڑھی تھی خوراک کی کمی بڑھتی جا رھی ھے لوگوں کو کیڑے مکوڑوں کی طرف متوجہ ھونا چاھئیے

    ReplyDelete
  3. اچھا تقابلی جائزہ لیا
    ایک آدھ موقع پر میں سمجھا شاید سیاست کی بات چل نکلے گی خاص طور پر جب لکھا گدھے جیسے جانور کھاتے نہیں میں نے سوچا شاید لکھیں ان کو حکمران بنا لیتے ہیں لیکن خیر ہوگئی

    ReplyDelete
    Replies
    1. سلام اور ویلکم علی


      کسی نے کہا خوشی کی بات ھو یا غم کی کسی بھی ملک کی بات سیاست کا ذکر اس میں آ جاتا ھے ۔ اس بار میں نے کوشش کی سیاست بیچ میں نہ ھی آئے لکھتے ھوئے دماغ کی رو بہک کے سیاست کی طرف جانے لگی تھی ۔ دل بھی مچلنے لگا چینی اور پاکستانی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاستدانوں کو بھی رگڑ دوں مگر دل و دماغ کو قابو میں ھی رکھا ۔۔۔۔
      تبصرے کا شکریہ

      Delete
  4. بہت خوب بڑا کمال کاتجزیہ کیا ہے لیکن ایک جگہ پر میں اختلاف کروں گا ہم نے اب ترقی کر لی ہے اب ہم صرف میڈ ان چائنا پر اکتفا نہیں کرتے بلکہ میڈ ان بنگلا دِش بھی خوب استعمال کرتے ہیں اس کی ساتھ ساتھ میڈ ان سریلنکا اور میڈ ان ویتنام بھی بوقت ضرورت استعمال کر لیتے ہیں.

    ReplyDelete
    Replies
    1. سلام اور ویلکم رائے محمد اذلان شاہد



      جب تک میں تھی پاکستان میں تب تک چائنا کا نام ھی چلتا تھا ۔ بنگلا دیش اور سری لنکا بھی پاکستان تک آ پہنچے ھیں یہ نہیں پتا تھا اب تو لوگوں کو پرابلم ھوتی ھوگی کتنی مہریں بنانی پڑتی ھیں ان بیچاروں کا کام بھی بڑھ گیا - بہت دکھ ھوتا ھے اس روئیے پہ بہت افسوس ھوتا ھے ھمیں خود اپنے ملک کی بنی ھوئ چیزوں کی قدر نہیں ۔ اگر کوالٹی اچھی نہیں تو اسے بہتر بنانے کے لیے کام کونا چاھئییے

      Delete
  5. بہت عمدہ۔۔۔۔
    آج سے 20 سال پہلے چینی لوگ حیدرآباد سندھ میں کسی پراجیکٹ پر کام کے لیے آئے۔ کسی طرح لوگوں کو پتا چل گیا کہ چینی مینڈک بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔ بس جناب پھر کیا تھا ہر کوئی مینڈک پکڑنے دوڑ پڑا۔ بڑا مینڈک 12 روپے اور چھوٹا مینڈک 8 روپے کا فروخت ہوا کرتا تھا۔
    پتا نہیں کس قسم کے ٹیسٹ بڈز ہوتے ہیں ان چینیوں کے

    ReplyDelete
    Replies
    1. سلام ڈاکٹر جواد ویلکم


      سنا ھے جن دنوں موٹر وے بن رھی تھی ان دنوں جہاں کورئین رھتے تھے وہاں کے کتے ختم ھو گئے تھے - مینڈک تو چینی لوگوں کے پسندیدہ ھے میری ایک دوست بتاتی ھے ایک بار وہ اپنی چینی دوست کے گھر گئ اس نے کھانے سے پہلے سوپ دیا وہ پوچھتی رھی کس چیز کا سوپ ھے چینی دوست نے کہا اسے انگلش میں اس کا نام یاد نہیں آرھا سوپ پیا گیا بعد میں چینی دوست ایک میگزین اٹھا کر لائ اس پہ مینڈک کی تصویر بنی ھوئ تھی اس نے بتایا اس کا سوپ تھا - میری دوست نے اس کے بعد کبھی سوپ نہیں پیا

      Delete
  6. ایسا تقابلی جائزہ، کمال کیا ہے جی آپ نے۔ لاجواب تحریر کیلئے شکریہ قبول کریں

    ReplyDelete
  7. سلام محمد سلیم ویلکم


    بہت بہت شکریہ حوصلہ آفزائ کا ۔۔ سند ھے میرے لیے

    ReplyDelete